جماعت اسلامی کے زیر اہتمام آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد

APC

APC

ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی سے) جماعت اسلامی کے زیر اہتمام آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد، شہر میں بد امنی، امن وامان کی نہ گفتہ ب صورتحال، سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کے خلاف مشترکہ لائح عمل طے کیا گیا، 24 مارچ بروز جمعہ شہر میں احتجاجی ریلی نکالنے کا اعلان، انجمن تاجران تاجران ٹیکسلا نے بروز جمعہ شٹر ڈاون ہڑتال کی کال دے دی، احتجاجی ریلی جس میں تمام سیاسی پارٹیوں کے زعما، انجمن تاجران کے نمائندے ، مذہبی جماعتوں کے سربراہان شامل ہوگیں،تفصیلات کے مطابق ٹیکسلا کے مقامی ہوٹل میں جماعت اسلامی کے سر گرم رہنما عتیق الرحمان کاشمیری نے آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد کیا ، آل پارٹیز کانفرنس میں جماعت اسلامی کے رہنما خواجہ وقار ایڈووکیٹ، پاکستان تحریک انصاف کے ملک پرویز ، راہ حق پارٹی کے عمر فاروق عثمانی، مسلم لیگ ن کے حاجی ایوب صراف، پاکستان پیپلز پارٹی کے ضیا حسین شاہ،جمعیت علماء اسلام کے قاری عارف، موبائل ایسوسی ایشن کے نمائندگان،وکلاء کی جانب سے صدر ٹیکسلابار ایسوسی ایشن میر ناصر بلال ایڈووکیٹ وکلاء کی نمائندگی کر رہے تھے،کانفرنس میں شہر میں آئے روز ڈکیتیوں ، چوریوں اور راہزنی کی وارداتوں پر سخت برہمی کا اظہار کیا گیا ، ملزمان کی گرفتاری کے حوالے سے پولیس افسران کو بھی آڑے ہاتھوں لیا گیا، جبکہ سوشل میڈیا پرشان رسالت ۖ میں گستاخانہ مواد پرکانفرنس میں بھرپور مذمت کرتے ہوئے اس امر کا اظہار کیا گیا کہ ناموس رسالت ہمارے ایمان کا حصہ ہے۔

مقررین نے جماعت اسلامی کے رہنما عتیق الرحمان کاشمیری کی کاوشوں پر انھیں خراج تحسین پیش کیا، اس موقع پر مشاورت سے عتیق الرحمان کاشمیری کی سربراہی میں پانچ رکنی آرگنائزنگ کمیٹی تشکیل دی گئی جس میں مسلم لیگ ن کے حاجی ایوب صراف، انجمن تاجران کے شیخ ضیا الدین،، صدر ٹیکسلا بار ایسوسی ایشن میر ناصر بلال ،پاکستان تحریک انصاف کے ملک پرویز کو کمیٹی کا رکن منتخب کیا گیا، اس موقع پر حاجی زاہد رفیق،صدر پریس کلب ٹیکسلا ڈاکٹر سید صابر علی،انجمن تاجران کے چوہدری اظہر،راہ حق پارٹی کے عمر فاروق عثمانی کے علاوہ دیگر افراد بھی موجود تھے،مقررین نے میڈیا کے کردار کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ میڈیا ہراول دستے کا کردار ادا کر رہا ہیجمعہ کے روز احتجاجی ریلی میں پارٹیوں کے ذمہ داران افرادی قوت مہیا کریں گے، اس روز ٹیسکلا شہر میں عام ہڑتال ہوگی جس کے لئے تمام تاجروں کو متنبہ کردیا جائے گا، احتجاجی ریلی دن تین بجے ٹیکسلا پھاٹک سے شروع ہوکر سرائے کالا چوک ٹیکسلا میں اختتام پذیر ہوگی۔

ڈاکٹر سید صابر علی تحصیل رپورٹر ٹیکسلا0300-5128038