جامعہ کراچی میں رینجرز کی رات گئے کارروائی، 4 مشتبہ افراد زیرحراست

Rangers

Rangers

کراچی (جیوڈیسک) شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے بعد رینجرز کی کاروائی نے اب جامعہ کراچی کا رخ بھی کرلیا ہے۔ رات گئے جامعہ کراچی کی اسٹاف کالونی میں چھاپہ مار کر چار افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔

شہر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف رینجرز کا آپریشن جاری ہے ، اسی سلسلے میں رینجرز نے گزشتہ شب جامعہ کراچی کی اسٹاف کالونی میں کاروائی کرتے ہوئے چار افراد کو حراست میں لے لیا۔ گرفتار افراد میں شاہد اٹھارہ، فیضان حبیب، عدنان حبیب اور ذیشان شامل ہیں۔

فیضان اور عدنان سگے بھائی ہیں ۔ گرفتار شدگان جامعہ کراچی میں غیر تدریسی عہدوں پر ملازم ہیں اور انہیں تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے ، یونیورسٹی انتظامیہ نے رینجرز کی کاروائی اور چار افراد کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے کارروائی کی تفصیلات جاننے کے لیے رابطہ بھی کیا ہے۔