جاپان میں سیلاب سے 16 افراد جان بحق

Japan Floods

Japan Floods

ٹوکیو (جیوڈیسک) جاپان میں آنے والے نان مودال طوفان کے بعد موسلا دھار بارشوں سے پیدا ہونے والے سیلاب سے ہلاک شدگان کی تعداد 16 تک جا پہنچی ہے۔

کیودوخبر ایجنسی کے مطابق ملک کے جنوب مغربی علاقے کو اپنے زیر اثر لینے والے سیلاب سے 15 افراد لا پتہ ہو گئے۔

جاپانی کابینہ کے سیکرٹری یوشی ہیدے سوگا کا کہنا ہے کہ امدادی سرگرمیوں کے دوران ابتک ایک ہزار 22 افراد کو محفوظ مقامات کی جانب منتقل کیا گیا ہے۔

جاپانی محکمہ موسمیات نے عوام کو لرزش اراضی اور دیگر ممکنہ آفات کے حوالے سے خبر دار کیا ہے۔