جھنگ کی خبریں 7/11/2015

Jhang News

Jhang News

Jhang News

Jhang News

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ملکی معیشت کی ترقی میں شعبہ زراعت ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔ پاکستان کی ترقی شعبہ زراعت میں انقلابی تبدیلیاں لاکر اور پروگریسیو فارمنگ کے طریقے اپنا کر ہی ممکن ہے۔شعبہ زراعت کی اہمیت اور افادیت کو محسوس کرتے ہوئے حکومت پاکستان نے وزیر اعظم کسان پیکج کے تحت کسانوں کو امدادی رقوم تقسیم کرنے کا میگا منصوبہ شروع کیا ہے جس کے تحت پنجاب کے دیگر اضلاع کی طرح ضلع جھنگ کی چاروں تحصیلوں کے ساڑھے 12 ایکٹر تک کے 52 ہزار کاشتکار حضرات میں فی ایکڑ 5ہزار روپے کے حساب سے 26 کروڑ روپے کی خطیر رقم تقسیم کی جائیگی۔ اس ضمن میں کسانوں میں وزیر اعظم کسان پیکج کے تحت امدادی چیک تقسیم کرنے کی افتتاحی تقریب ڈسٹرکٹ گورنمنٹ جھنگ کے زیر اہتمام ضلع کونسل ہال میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن آفیسر نادر چٹھہ،اے ڈی سی بابر رحمن ،پارلیمنٹیرین صاحبان،اے سی جھنگ عمران عصمت پنوں اور دیگر ضلعی افسران اور کاشتکار حضرات کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔اس موقع پر ڈی سی او نادر چٹھہ نے بتایا کہ حکومت کی ہدایت پر پرائم منسٹر کسان پیکج کے تحت امدادی رقوم کی ترسیل کے طریقہ کار کو شفاف بنانے کیلئے ضلع جھنگ میں ڈسٹرکٹ ریویو کمیٹی کی تشکیل دی گئی جس میں ریونیو کے افسران کو شامل کیا گیا ۔اس کمیٹی کی سفارشات پر ضلع جھنگ کے کل 52 ہزار 574 کسانوں کو امدادی چیکس دیئے جائینگے جس میں تحصیل جھنگ کے 16 ہزار 875،احمد پورسیال کے 16 ہزار 533 ،شورکوٹ کے 12 ہزار 532 جبکہ تحصیل اٹھارہ ہزاری کے 6ہزار 634 کاشتکار شامل ہیںجن کے زیر کاشت 10 لاکھ 99 ہزار 165 کنال رقبہ پر چاول اور 4 لاکھ 20 ہزار 291 کنال رقبہ پر کاٹن شامل ہے اور مجموعی طورپر زیر کاشت رقبہ کی تعداد 15 لاکھ 19 ہزار 456 کنال رقبہ شامل ہے۔ ڈی سی او نادر چٹھہ نے مزید بتایا کہ تحصیل جھنگ میں ڈسٹرکٹ کونسل ہال ، شورکوٹ میں گورنمنٹ بوائز ہائی سکول،احمد پور سیال میں گورنمنٹ بوائز ہائی سکول گڑھ مہاراجہ جبکہ تحصیل اٹھارہ ہزار ی میں گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج میں کسانوں میں چیک کی تقسیم کرنے کی تقاریب کا انعقاد کیا گیا۔ ان تقاریب میں مقامی ایم پی اے صاحبان اور اسسٹنٹ کمشنرز صاحبان نے تقاریب کو سپر وائز کیا۔ انہوںنے کہا کہ وزیر اعظم کسان پیکج کے ثمرات چھوٹے کاشتکاروں تک پہنچائے جائیں گے جس سے ان کی معاشی زندگی میں مثبت نتائج مرتب ہونگے اور وہ ضلع میں غزائی ضروریات کی کمی کو پورا کرنے کیلئے اہم کردار ادا کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ضلع میں کسانوں کی حوصلہ افزائی کرنے کیلئے زیادہ گندم اگائو مقابلہ میں وزیر اعلیٰ پنجاب پروگرام کے تحت محکمہ زراعت جھنگ کے زیر اہتمام زرعی فارم جھنگ میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن آفیسر نادر چٹھہ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں ای ڈی او زراعت راشد حمید ظفر،ڈی او زراعت یوسف حسن تتلہ ،ڈی او زراعت( توسیع) محمد طلحہ شیخ،ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ز زراعت طاہر سیال،عابد حسین اور زمینداروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔تقریب میں ضلع جھنگ میں گندم کی زیادہ پیداوار حاصل کرنے پر چک9/3-Lتحصیل احمدپور سیا ل کے محمد صدیق کو اول انعام پر ٹریکٹر، موضع کھیوہ کے عامر جاوید گل کو دوئم انعام پر لیزر لینڈ لیولراور کوٹ لعل تحصیل شورکوٹ کے ظفر اقبال کو سوئم انعام پرویٹ تھریشر دیا گیا جبکہ تحصیل جھنگ میں 263ج ب کے امجد علی کو اول انعام پر ویٹ ریپر،جنگل قطب کے چوہدری محمد ارشاد کو دوئم انعام پر بینڈ پلیسمنٹ ڈرل، چک 181ج ب کے ظفر اقبال کو سوئم انعام پر فرٹیلائزر براڈ کاسٹر،تحصیل شورکوٹ میں رکھ بھنگوکے محمد ارشاد کو اول انعام پر ویٹ ریپر،چک نمبر482ج ب کے سید مدد علی شاہ کو دوئم انعام پر بینڈ پلیسمنٹ ڈرل، کاکو نؤII-کے محمد یاسین کو سوئم انعام پر فرٹیلائزر براڈ کاسٹر اور تحصیل احمد پور سیال میں تانگوکے محمد اشرف کو اول انعام ویٹ ریپر ،ڈالوآنہ کے محمد امین کو دوئم بینڈ پلیسمنٹ ڈرل اور جائوین کے امتیاز احمدکو سوئم فرٹیلائزر براڈ کاسٹر جبکہ تحصیل اٹھارہ ہزاری میں جمالی کلاں کے محمد سلیم کو اول انعام ویٹ ریپر،اوچ گل امام کے مظہر علی خان کو دوئم بینڈ پلیسمنٹ ڈرل اور درگاہی شاہ کے خدا بخش کو سوئم انعا م پر فرٹیلائزر براڈ کاسٹر و دیگر زرعی آلات دیئے گئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن آفیسر نادر چٹھہ کی ہدایات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ آفیسر سوشل ویلفیئر اظہر عباس عادل کی زیر صدارت ماہانہ اجلاس سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ جھنگ منعقد ہوا جس میں منیجر صنعت زار فاروق بٹ ،ڈپٹی ڈی او سوشل ویلفیئر فضل عباس و دیگر نے شرکت کی۔ڈی او سوشل ویلفیئر اظہرعباس عادل نے بتا یا کہ ضلع بھر میں پولیو کے خاتمہ کیلئے اپنے دفاتر اور این جی اوز کے وساطت سے مہم چلائی جائے تاکہ ہر فرد اپنا کلیدی کردار ادا کر سکے۔انہوںنے کہا کہ بچوں کو پولیو قطرے پلانے کیلئے محکمہ ہیلتھ کی جانب سے جو ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں ان سے بھرپو ر تعاون کریں۔ڈی او سوشل ویلفیئر نے شورکوٹ سماجی بہبود کونسل صنعت زار جھنگ ،ڈی ایچ کیو ہسپتال جھنگ،ٹی ایچ کیو ہسپتال جھنگ،سب صنعت زار جھنگ سٹی ،میاں میر ویلفیئر جھنگ اور ہوپ ویلفیئر سوسائٹی منڈی شاہ جیونہ کی ایک کمیٹی تشکیل دی جو14نومبر 2015ء تک انسداد پولیو مہم کے بارے سیمینار اور تقسیم پمفلٹس کا پروگرام منعقد کراوئیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈائریکٹر پروگرام ڈائریکٹوریٹ آف سٹاف ڈویلپمنٹ پنجاب سعید رمضان نے اپنا منصب سنبھالنے کے بعد ڈسٹرکٹ ٹریننگ اینڈ سپورٹ سنٹر جھنگ کا دورہ کیا ۔ڈی ٹی ایس سی کے ہیڈ حامد شہزاد ،ٹی ای خالد عباس اور صابرہ شیخ بھی اس موقع پر موجود تھیں۔ڈائریکٹرپروگرام سی پی ڈی سعید رمضان نے ڈی ٹی ایس سی انتظامیہ اور فیلڈ سٹاف سے خطاب کے دوران سی پی ڈی فریم ورک اور کوالٹی ڈرائیو کے حوالے سے تبادلہ خیال کیااور کوالٹی ایجوکیشن کو بہتر بنانے کیلئے ہدایات جاری کیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن) نے میئرز اور چیئرمینوں کے موزوں امیدواروں کا فیصلہ کرنے کے لئے لوکل باڈیز بورڈ بنا دیا ہے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ترجمان نے بتایا کہ لوکل باڈیز بورڈ کے سربراہ مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر محمد شہبازشریف ہوں گے۔ گزشتہ روز پاکستان مسلم لیگ پنجاب کے صدر اور وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف کی سربراہی میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کا لوکل باڈیز بورڈ تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا جو لارڈ میئرز ‘ ڈپٹی لارڈ میئر’ ڈپٹی میئر’ چیئرمین و وائس چیئرمین ضلع کونسل’ چیئرمین و وائس چیئرمین میونسپل کارپوریشن اور مخصوص نشستوں کے لئے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے موزوں امیدواروں کا فیصلہ کر کے پارٹی ٹکٹ جاری کرے گا۔ اہل اور موزوں امیدوار پاکستان مسلم لیگ (ن) کے دفتر واقع 180ایچ’ ماڈل ٹائون میں اپنی درخواستیں جاری کردہ فارم اور کوائف کے ساتھ جمع کرائیں گے۔
۔۔۔///۔۔۔