جھنگ کی خبریں 27/11/2015

Jhang

Jhang

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپوٹر) پیشوں کے ذریعے کسی کا ضمیر نہیں خریدا جا سکتا عوام کی طاقت سے دولت کی طاقت کو شکست فاش دے گے عبدالستار گادھی آزاد امیدوار برائے کونسلر وارڈ نمبر 8 عبدالستار گادھی نے کہا پیشوں کے ذریعے کسی کا ضمیر نہیں خریدا جا سکتا اور نہ بینروں کے سائے میں عوام کو مرعوب کیا جاسکتا ہے مخالفین کو اپنی شکست واضح نظر آرہی ہے 5دسمبر کو مقابلہ نوٹ اور ووٹ کے درمیان ہو گا جس میں فتح ووٹ کی ہو گی بلدیاتی الیکشن میں جیت ایماندار اور عوامی خدمت کی ہوگی سرمایہ داروں کو عوام اپنے ووٹ کی طاقت سے نشان عبرت بنا دیں گے اور انہیں کسی صورت نمائندگی کا حق نہیں دیا جائے گا باشعور عوام اپنے حقوق پر ڈاکہ نہیں ڈالنے دیں گے عوام کی ترقی کے سفر کو دنیا کی کوئی سازش نہیں روک سکتی ہم نے ہمیشہ شرافت اور دیانتداری کی سیاست کو اپنا شعار بنایا ہے اور کامیاب ہو کرحلقہ کے دیرنیہ مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کروایا جائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔

شارٹ سرکٹ کے باعث فیکٹری میں اگ بھڑک اٹھی لاکھوں کا مال خاکستر۔
ریسکیو 1122کے عملہ نے بروقت پہنچ کر ا گ پر قابو پا لیا
جھنگ( ڈسٹرکٹ رپورٹر )تفصیلات کے مطابق ٹوبہ روڈ اُجالا مل کے قریب مبشرنامی شخص کی ایم ار سپینینگ فیکٹری میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے اچانک اگ بھڑک اٹھی جس سے لاکھوں کا مال خاکستر ہوا ریسکیو 1122کے عملہ نے بروقت پہنچ کر دو گھنٹے کی کاوش کے بعد ا گ پر قابو پالیا اور لاکھوں کا مال محفوظ کیاتاہم کوئی جانی نقصان نہیںہوا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ٹریفک کے مختلف حادث میں 06 ا فرا د شدیدزخمی۔
ریسکیو1122نے ابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کیا
جھنگ( تحصیل رپورٹر ) ۔تفصیلات کے مطابق پہلا حادثہ چیلہ موڑ تھانہ مسن کے قریب تیز رفتار موٹر سائیکل کے پانچ فٹ گہرے گٹر میںگرانے سے پیش آیا جس سے 20سالہ احمدعلی26سالہ وریام شدید زخمی ہوادوسرا حادثہ ملتان روڈ ڈولی شہید کے قریب تیز رفتار موٹر سائیکل کے بے قابو ہوکر سلیپ ہو نے سے پیش آیاجس سے 26سالہ نجمہ بی بی 28سالہ سکندر شدید زخمی ہو ا تیسرا حادثہ وارث روڈ پر دوتیزرفتار موٹر سائیکل کے آپس میں ٹکرانے سے پیش آیا جس سے 55سالہ حق نواز 16سالہ فضل عباس شدید زخمی ہو ا ٔ جنھین ٰ ریسکیو1122 کی ٹیم نے بر وقت پہنچ کر ابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ٹریفک کے مختلف حادث میں 06 ا فرا د شدیدزخمی۔
ریسکیو1122نے ابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کیا
جھنگ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) ۔تفصیلات کے مطابق پہلا حادثہ چیلہ موڑ تھانہ مسن کے قریب تیز رفتار موٹر سائیکل کے پانچ فٹ گہرے گٹر میںگرانے سے پیش آیا جس سے 20سالہ احمدعلی26سالہ وریام شدید زخمی ہوادوسرا حادثہ ملتان روڈ ڈولی شہید کے قریب تیز رفتار موٹر سائیکل کے بے قابو ہوکر سلیپ ہو نے سے پیش آیاجس سے 26سالہ نجمہ بی بی 28سالہ سکندر شدید زخمی ہو ا تیسرا حادثہ وارث روڈ پر دوتیزرفتار موٹر سائیکل کے آپس میں ٹکرانے سے پیش آیا جس سے 55سالہ حق نواز 16سالہ فضل عباس شدید زخمی ہو ا ٔ جنھین ٰ ریسکیو1122 کی ٹیم نے بر وقت پہنچ کر ابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کیا۔