جھوٹے مقدمے اور دھمکیاں صحافت پر حملہ ہے، انٹرنیشنل میڈیا فورم کا احتجاجی مظاہرہ

Protest

Protest

لاہور : انٹرنیشنل میڈیا فورم اور عوامی محبت گروپ نے قصور میں صحافی پر بیہمانہ تشدد، سنئیر صحافیوں پر جھوٹے مقدمے اور راولپنڈی کی نوجوان صحافی خاتون کو پولیس کانسٹیبل کی طرف سے ملنے والی دھمکیوں کی پرزور مذمت کرتے ہوئے وزارت داخلہ کو فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا فورم کے چیئرمین ایم اے تبسم اور بانی صدر اقبال کھوکھر کی قیادت میں فیروزپور روڈ لاہور میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور صحافی برادری کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہارکرتے ہوئے مقررین صدرپنجاب سعید بھٹی، سیکرٹری فنانس رشیدلالہ، سنیئر ممبران فیاض بھٹی،ڈاکٹراظہریونس ودیگر نے کہا کہ صحافیوں کو فرائض کی انجام دہی کے دوران ایسے واقعات صحافت پر حملہ ہیں۔ہم اس کی مذمت اور ذمہ داران کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ صحافیوں کے خلاف جھوٹے اور بے بنیاد مقدمات فوری ختم کئے جائیں۔احتجاجی مظاہرے میںمقامی صحافیوں سمیت سول سوسائٹی ارکان نے بھی شرکت کی۔

تصویر کیپشن:
صحافیوں پر تشدد کیخلاف انٹرنیشنل میڈیافورم اور عوامی محبت گروپ کے زیراہتمام ایم اے تبسم،اقبال کھوکھر اور رشیدلالہ کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا جارہا ہے