پی کے 95 میں 12 جولائی کو ضمنی انتخابات منعقد ہونگے

Election

Election

پشاور (جیوڈیسک) الیکشن کمیشن نے پی کے 95 کے ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا۔ شیڈول کے مطابق 12 جولائی کو دوبارہ پولنگ ہو گی۔ الیکشن کمیشن نے پی کے 95 کے ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔

شیڈول کے مطابق 15 اور 16 جون کو کاغذات نامزدگی جمع ہوں گے ، کاغذات نامزدگی کی چھان بین 18 اور 19 جون کو جبکہ 26 جون کو امیدواروں کی حتمی فہرست آویزاں کی جائے گی، جبکہ 12 جولائی کو پی کے 95 میں دوبارہ پولنگ ہوگی۔

پی کے 95 کا گزشتہ ضمنی انتخاب تقریباً 54 ہزار رجسٹرڈ خواتین کے ووٹ نہ ڈالنے کی وجہ سے کالعدم قرار دیا گیا تھا۔ پی کے 95 دیر کی نشست جماعت اسلامی کے سربراہ سراج الحق کے سینیٹر منتخب ہونے کی وجہ سے خالی ہوئی تھی جس پر بعد میں ضمنی انتخابات میں جماعت اسلامی کے ہی اعزاز الملک کامیاب ہوئے تھے۔