جولائی میں تجارتی خسارہ 2 ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا: اسٹیٹ بینک

Trade

Trade

کراچی (جیوڈیسک) جولائی 2016 میں ملکی برآمدات 1 ارب 47 ارب ڈالر رہی جبکہ گذشتہ سال کے اسی عرصے کے دوران 1 ارب 58 کروڑ ڈالر کی اشیاء بیرون ممالک برآمد کی گئی تھی۔

دوسری جانب جولائی میں 3 ارب 55 کروڑ ڈالر کی اشیاء درآمد کی گئی جبکہ جولائی 2015 میں 3 ارب 34 کروڑ ڈالر کی مصنوعات درآمد کی گئی تھیں۔

دوسری جانب جولائی میں تجارتی خسارہ 2 ارب ڈالر سے زائد رہا۔ ماہرین کے مطابق پیداواری لاگت میں اضافے کے باعث پاکستانی مصنوعات عالمی منڈیوں میں مسابقت کھوتی جا رہی ہیں جبکہ توانائی بحران بھی برآمدات میں کمی کا باعث بن رہا ہے۔