نون لیگ آگ سے کھیل رہی ہے تاخیری حربوں سے انصاف کے اداروں سے چھپنے کی کوششیں قابل مذمت ہیں۔ انجینئر افتخار چودھری

Engineer Iftikhar Chaudhary

Engineer Iftikhar Chaudhary

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے سینئر راہنما انجینئر افتخار چودھری نے کہا ہے کہ عدالتوں کے ساتھ آنکھ مچولی کر کے نون لیگ بچ نہیں سکتی۔جلد یا بدیر وہ قانون کے شکنجے میں آ کے رہی گی انہوں نے کہا کہ نون لیگی وکلاء نے اھتساب عدالت میں جو کچھ کیا وہ ان کے ماضی کی روایات کا تسلسل تھا۔

لیگی غنڈہ گردی کو قوم سپریم کورٹ میں دیکھ چکی ہے۔ججوں کا عدالت سے اٹھ جانا اس بات کی علامت ہے کہ انصاف دینے والے اپنی عدالتوں میں محفظ نہیں ہے۔ایک جانب رینجرز کی طرف سے غیر متعلقہ لوگوں کی مداخلت کو روکنے پر وزیر داخلہ چیخ اٹھے تھے اور دوسری جانب دیکھ لیں کہ ان کی پارٹی کے وکلاء عدلیہ کی توہین کر رہے ہیں۔انجینئر افتخار چودھری نے کہا کہ اس قسم کے اوچھے ہتھکنڈے نون لیگ کو مزید ذلیل و رسوا کریں گے۔