جسٹس شوکت عزیز صدیقی کا فیصلہ و ریمارکس خوش آئند اور قابل تحسین ہے۔ ناظم جمعیت کراچی

Islami Jamiat-e-Talaba

Islami Jamiat-e-Talaba

کراچی : نبی کریم ۖ کی ذات سراسر رحمت اور ہدایت ہے انکی عزت و ناموس ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ ناظم اسلامی جمعیت طلبہ کراچی حمزہ صدیقی نے کہا کہ نبی کریم ۖ کی شان میں گستاخی اور شعائر اسلام کا مذاق اڑانے والے کسی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں ۔پاکستان اسلامی ملک ہے اور اسلام سے ہی اس کی بقا وابستہ ہے ۔ انہوں نے کہا آزادی اظہار رائے کے نام پر گستاخانہ کلچر کو فروغ دینا اسلام و مسلمانوں کے خلاف عالمی سازش کا حصہ ہے۔

متعلقہ محکمے سر گرم عناصرکے خلاف آئین و قانون کے مطابق انہیں عبرت ناک سزا دیں ۔حمزہ صدیقی نے کہا کہ سوشل میڈیا پر سر گرم گستاخ عناصر کے حوالے سے اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کا فیصلہ و ریمارکس خوش آئند و قابل تحسین ہے ۔حکومت کا فرض بنتا ہے کہ وہ عدالتی فیصلے پر عمل درآمد کر کے تما م گستاخانہ پیجز کو بند کرے اور انہیں گرفتار کر کے نشان عبرت بنائے اور انبیاء کرام و دیگر ہستیوں کی توہین کے حوالے سے ضروری قانون سازی کرے تاکہ آئندہ کوئی ملحد مقدس شخصیات کے خلاف ہرزہ سرائی کی جرات نہ کرے۔

سیکریٹر ی اطلاعات
انیق احمد تابش
0333-2115528