خانہ کعبہ کو ہزاروں من آب زم زم اور عرق گلاب سے غسل دے دیا گیا

Kaaba

Kaaba

مکہ (جیوڈیسک) خانہ کعبہ کو ہزاروں من آب زم زم اور عرق گلاب سے غسل دے دیا گیا، روح پرور تقریب میں اسلامی ملکوں کے سفیروں سمیت اہم شخصیات نے شرکت کی، گورنر مکہ الخالد الفیصل نے خانہ کعبہ کو غسل دیا۔

ہر سال کی طرح اس سال بھی خانہ کعبہ کو غسل دینے کی روح پرور تقریب منعقد ہوئی، مکہ کے گورنر الخالد الفیصل نے سعودی بادشاہ شاہ سلمان کی جگہ خانہ کعبہ کو آب زم زم اور عرق گلاب سے غسل دیا۔

خانہ کعبہ کی اندرونی دیواروں کو عرق گلاب اور دیگر خوشبوؤں میں بھیگے سفید کپڑے سے دھویا گیا جبکہ فرش کو آب زم زم اور عرق گلاب بہا کر صاف کیا گیا، خانہ کعبہ کو انتہائی عقیدت اور احترام کے ساتھ غسل دیا گیا اس تقریب میں امام کعبہ ،اسلامی ملکوں کے سفیروں سمیت اہم شخصیات نے شرکت کی، خانہ کعبہ کو سال میں دو مرتبہ غسل دیا جاتا ہے۔