کابل کے وسط میں خودکش دھماکہ، 95 افراد ہلاک، 150 زخمی

Bomb Blast in Kabul

Bomb Blast in Kabul

کابل (جیوڈیسک) افغان دارالحکومت ایک بار پھر دہشتگردوں کا نشانہ بن گیا ہے۔ شہر کے وسط میں ہونے والے خودکش دھماکے میں 95 افراد ہلاک اور 150 زخمی ہو گئے ہیں۔ طالبان نے دھماکے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔

افغان دارالحکومت کابل ایک بار پھر دھماکے سے گونج اٹھا۔ خودکش بمبار نے شہر کے اس علاقے کو نشانہ بنایا جہاں پولیس ہیڈکوارٹرز اور یورپی یونین کے دفاتر موجود ہیں۔

افغان حکام کے مطابق، حملہ آور نے شہر میں داخل ہونے کے لئے ایمبولینس کا استعمال کیا لیکن پولیس کو شک پڑنے پر اس نے گاڑی سمیت خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔ طالبان نے دھماکے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔

یاد رہے کہ اس سے چند روز پہلے کابل کے کانٹیننٹل ہوٹل پر ہونے والے طالبان کے حملےمیں 14 غیرملکیوں سمیت 22 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔