کراچی کی خبریں 20/2/2016

Bribery

Bribery

احتساب کا ڈرامہ حکومت کا عوام سے بھونڈا مذاق ہے ‘ ایم آر پی
کرپشن کیخلاف آپریشن جاری ہے مگر کرپشن کے مجرم ایوانوں میں وزیر ‘مشیر وسفیر بنے بیٹھے ہیں
استحصالی طبقات کی نمائندہ دونوں سیاسی جماعتیں احتساب سے اپنا اپنا تحفظ چاہتی ہیں ‘ امیر پٹی
کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کے عوام کیلئے ملک میں جاری نام نہاد احتساب ایک تو ویسے ہی کسی مذاق سے کم نہیں ہے کیونکہ کرپشن زدہ عوام دشمن اور لٹیرے ایوانوں و پارلیمنٹ میں بیٹھے مسلسل ملک و قوم کو لوٹ رہے ہیں اور کرپشن کیسز کے باجود نہ صرف سلاخوں سے باہر ہیں بلکہ اقتدار کی مسندوں پر بھی براجمان ہیں جو یقینا آئین ‘ قانون ‘ پاکستان اور عوام سے بھونڈا مذاق اور ان پر ظلم و سفاکیت کی انتہا ہے مگر اس سے بھی بڑھ کرعوام کو آپریشن کی اس رفتار پر حیرت ہے جو کرپٹ وزرا ¿ ‘ مشیران ‘ اشرافیہ اور سرکاری عہدیداران کو بیرون ملک منتقل ہوکر محفوظ ہونے کا موقع فراہم کررہی ہے ۔محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے قائد و چیئرمین امیر پٹی نے مرکزی صدر محمد سلیمان راجپوت کے ہمراہ نیشنل پریس کلب کے دورے کے موقع پرمیڈیا نمائندگان سے قومی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم کی جانب سے نیب کو ڈانٹ پلائے جانے اور خورشید شاہ کی جانب سے ایف آئی اے کی کارکردگی پر اعتراض اٹھانے کے بعد اب اس رفتار کی معدومیت کے بھی خطرات پیدا ہوچکے ہیں جو اس بات کا مظہر ہیں کہ دونوں بڑی سیاسی جماعتوں کے درمیان مک مکا کی عمران خان کی بات مستند ہونے والی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
توانائی بحران کی اصل وجہ بجلی کی چوری ہے ‘ جی کیو ایم
بلا تفریق ہر بجلی چور کو گرفتار کیا جائے تو بجلی بحران کے خاتمے میں بڑی حد تک مدد ملے گی ‘ سورٹھ ویر
بجلی چوری قانون کا اطلاق کا آغاز عام صارفین کی بجائے ایوان صدر و ویزر اعظم ہاوس سے کیا جائے
کراچی ( اسٹاف رپورٹر )گجراتی قومی موومنٹ کے سربراہ گجراتی سرکار امیر سولنگی عرف پٹی والا المعروف سورٹھ ویر نے بجلی چوری روک تھام کیلئے نافذا لعمل ہونے والے نئے قانون پر تبصرہ کرتے ہوئے بجلی چوری کے جرم میں شامل سہولت کاروں کی گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ توانائی بحران کی وجہ بجلی کی چوری ہے اور بجلی کے چوری کے ذمہ دار صارفین کو بجلی چوری کی سہولت فراہم کرنے والے ہیں اسلئے ان سے آہنی ہاتھ سے نمٹے بغیر نہ تو بجلی چوری کاخاتمہ ممکن ہے اور نہ ہی قانون پر مو ¿ثر عملدرآمد ممکن ہوسکے گا ۔گجراتی سرکار نے مزید کہا کہ ایوان صدر ‘ ایوان وزیراعظم ‘ پارلیمنٹ ہا ¶س ‘ صوبائی اسمبلیاں ‘ سرکاری اداروں کے دفاتر اور ان میں موجودطاقتور افراد و اعلیٰ عہدیداراورسرمایہ و صنعتکارہمیشہ ہر قانون سے بالارہتے ہیں اور ہر قانون کا اطلاق محض غریبوں اور عوام پر ہی کیا جاتا ہے اسلئے اس قانون کی زد میں سب سے پہلے قانون سے بالا رہنے والوں کو لایا گیا جائے تو نہ صرف قومی خزانہ بھر جائے گا بلکہ بجلی چوری کا بھی مکمل خاتمہ ہوجائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جعلی ادویات عوام کی صحت و جان کی دشمن ہیں ‘ سولنگی اتحاد
کرپشن کا شکار حکومت و ادارے جعلی ادویات کی فروخت روکنے میں مکمل طور پر ناکا رہے ہیں
ناقص حکومتی پالیسیوں کے باعث جان بچانے والی ادویات کی قیمتیں کنٹرول سے باہر ہیں
کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) پاکستان میں مختلف وجوہات کے باعث اموات کی بڑھتی ہوئی شرح پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان سولنگی اتحاد کے سینئر رہنما امیرسولنگی ‘ سردار اکرم سولنگی ‘ سردار شبیر سولنگی ‘ سردار راحیل سولنگی ‘ سردار خادم حسین سولنگی و دیگر نے کہا ہے کہ ایک جانب دہشتگرد‘ٹارگیٹ کلرز ‘ امن دشمن ‘ جرائم پیشہ عناصر ‘ بھتہ و مافیا اور منشیات فروش عوام کی جان کے دشمن بنے ہوئے ہیں تو دوسری جانب ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی سے ہر روز درجنوں افراد بے موت مررہے ہیں جبکہ آلودہ پانی کی فراہمی ‘ ملاوٹ شدہ و مضر صحت اشیاءکی فروخت بھی بیماریوں کا باعث اور انسانی جانوں کی دشمن ہے جبکہ حکومتی نااہلی ‘ کمیشن خوری اور کرپشن کے باعث صرف غذائی قلت ہی عام نہیں ہے بلکہ اسپتالوں میں علاج کی سہولیات کا فقدان اور جان بچانے والی ادویات کے نام پر جان لینے والی جعلی ادویات کی کھلے عام فروخت بھی انسانی زندگیوں کے چراغ گل ہونے کی غیر طبعی شرح میں تیز رفتار اضافے کا باعث ہے جو یقینا افسوسناک اور نا قص حکومتی کارکردگی کاثبوت ہونے کے ساتھ انسانی جان کے ہر دشمن کو قانون کے شکنجے میں پھانسنے سے احترازو گریز کرنے والی کرپٹ حکومت کیخلاف تادیبی کاروائی کا متقاضی بھی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چیئرمین نیب کی جان کو خطرات لاحق ہوچکے ہیں ‘ راجونی اتحاد
نیب کے چیئرمین کی دیانتداری و جرا ¿تمندی ان کی دشمن بن چکی ہے ‘امیر سولنگی ‘ اقبال ٹائیگر
کرپشن سے نجات کے خواہشمند پاکستان کے عوام اور فوج بھی چیئرمین نیب کے ساتھ ہیں
کراچی ( اسٹاف رپورٹر )پاکستان راجونی اتحاد میں شامل ایم آر پی چیئرمین امیر پٹی ‘ خاصخیلی رہنما سردار غلام مصطفی خاصخیلی ‘ سولنگی رہنما سردار خادم حسین سولنگی © ‘راجپوت رہنما عارف راجپوت ‘ ارائیں رہنما اشتیاق ارائیں ‘ مارواڑی رہنما اقبال ٹائیگر مارواڑی ‘ بلوچ رہنما عبدالحکیم رند ‘ میمن رہنما عدنان میمن‘ہیومن رائٹس رہنما امیر علی خواجہ ودیگرنے کہاہے کہ پاکستان کے استحصالی نظام میں شامل سیاستدانوں ‘ حکمرانوں ‘ جاگیرداروں ‘اشرافیہ اور اعلیٰ عہدوں پر فائز سرکاری عہدیداروں کے درمیان تقریباً وہی قدر مشترک ہوتی ہے جو ایک ہی حمام کے تمام ننگوں میں ہوتی ہے اسلئے اعلانات میں زمین وآسمان جیسے فرق کے باوجود ان سب کے مفادات ‘ تحفظات ‘ ضروریات ‘ حکایات ‘ شکایات اور ترجیحات بھی ایک ہی جیسی ہوتی ہیں جن میں ہر طرح سے زیادہ سے دولت کا حصول اور احتساب سے محفوظ رہنے کی چاہت اولیت کی حامل ہوتی ہیں یہی وجہ ہے کہ جب بھی کوئی ان کیخلاف احتساب کا ڈنڈہ اٹھاتا ہے نیب کاتفتیش کار کامران فیصل بنادیا جاتا ہے اسلئے پاکستان راجونی اتحاد مےں شامل تمام سیاسی و سماجی جماعتوں کے رہنما ‘ عہدیداران ‘ کارکنا اور غیر جانبدار‘ بلا تفریق ‘ بلا امتیاز و سخت ترین احتساب کے خواہشمند پاکستانی عوام موجودہ چیئرمین نیب کے تحفظ ‘ درازی عمر اور ان کے ارادوں و حوصلوں کی کامیابی کے صلے میں کرپشن سے نجات کیلئے دعاگو ہیں۔