کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں تھانے کے قریب دستی بم حملہ

North Nazimabad Bomb Attack

North Nazimabad Bomb Attack

کراچی (جیوڈیسک) نارتھ ناظم آباد تھانے کے قریب نامعلوم ملزمان نے دستی بم حملہ کر دیا تاہم حملے کے نتیجے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں نامعلوم ملزمان تھانے کے قریب دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے جو زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جس سے علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔

ایس ایس پی مقدس حیدر کے مطابق دستی بم حملہ تھانے کے قریب کیا گیا اور دستی بم دکان کے پاس آکر گرا تاہم حملے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔