کراچی: بلدیہ ٹاون مواچھ گوٹھ میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد قتل

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے مواچھ گوٹھ میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد کو اغوا کے بعد گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا۔ مواچھ گوٹھ میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد کو لیاری گینگ وار کے دوسرے مخالف گروپ نے رات گئے اغوا کیا پھر 2 گھنٹے بعد گولیاں مارکر قتل کرنے کے بعد لاشوں کو ان کے محلے میں ہی پھینک دیا۔

قتل کئے جانے والے پانچوں افراد آپس میں رشتہ دار ہیں۔ مقتولین کی شناخت جاوید، اسمٰعیل، تاج محمد، شعیب جان اور فیصل کے ناموں سے ہوئی ہے۔ اہل خانہ نے میں بتایا کہ محمد اسمعیل، تاج محمد، اور شعیب جان باکسرز تھے۔

اہل خانہ نے الزام عائد کیا کہ پانچوں افراد کو لیاری گینگ وار کے شیراز کامریڈ گروپ نے قتل کیا ہے اور ہم ان کے خلاف مقدمہ درج کرائیں گے۔ مقتولین کی لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لئے سول اسپتال منتقل کر دیا گیا۔