SSBکپ فلڈ لائٹ باسکٹ بال ٹورنامنٹ کا آغاز 20جون سے ہوگا

Karachi

Karachi

کراچی ( اسپورٹس رپورٹر) پاکستان اسپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کی اجازت سے منعقد ہونے والے SSB کپ باسکٹ بال فلڈ لائٹ ٹورنامنٹ کا آغاز مورخہ 20جون 2016ء بروز پیر رات 10بجکر 45منٹ پر آرام باغ باسکٹ بال کورٹ برنس روڈ پر ہوگا، کراچی کی سطح پر منعقدہ ہونے والے اسے باسکٹ بال ایونٹ کا افتتاح ڈائر یکٹر جنر ل سند ھ اسپورٹس بورڈ ندیم الر حمن میمن کرینگے۔

باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر غلام محمدخان نے کہا کہ افتتاحی تقریب میں کھیلوں کی نامور شخصیا ت جس میں سندھ اولمپکس ایسوسی ایشن کے سیکریٹری احمدعلی راجپوت ، عبدالناصر SBA کے سیکریٹری اصغربلوچ سندھ ٹینس ایسوسی ایشن کے سیکریٹری خالدرحمانی اور دیگرشخصیات شرکت کرینگی۔