کراچی: وزیراعلیٰ سندھ کا بارشوں کے امکان پر مختلف علاقوں کا دورہ

Syed Qaim Ali Shah

Syed Qaim Ali Shah

کراچی (جیوڈیسک) وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے بارشوں کے پیش نظر شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا ہے اور مزید بارشوں سے قبل نالوں کی صفائی جلد مکمل کرنے کی ہدایات دی ہے۔

وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ نے گجرنالہ اور کلری نالے کی صفائی کے کام کا جائزہ لیا اور کے ایم سی، بلدیہ اور ڈپٹی کمشنرز کو ہنگامی بنیادوں پر صفائی کے کام کروانے کی ہدایات جاری کی۔

قائم علی شاہ نے آج تیز بارشوں کے امکان کے سبب نالوں کی صفائی کو جلد مکمل کرنے کے احکامات دیے۔