پہلا آل کراچی منیارٹی فٹ بال چمپئن شپ2015ء جگو میموریل نے اپنے نام کر لیا

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) اے ڈبلیو فٹ بال کلب کے زیر اہتمام کے جی اے گرائونڈ نمائش چورنگی پر کھیلے گئے پہلا آل کراچی منیارٹی فٹ بال چمپئن شپ2015ء کے فائنل مقابلہ میں جگو میموریل نے مد مقابل اجے اسپورٹس کو پنالٹی ککس پر 4-1سے شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

کھیل کے دوران مقابلہ 1-1گول کی برابری پر ختم ہوا اجے اسپورٹس کے ندیم اور جگو میموریل کی جانب سے راکیش نے گول کئے اس فائنل مقابلے کے مہمان خصوصی لال جی بابو چوہان تھے جن کا دونوں ٹیموں سے تعارف کرایا گیا فائنل کے اختتام پر تقسیم انعامات کے موقع پر مہمان خصوصی نے ونر اور رنر اَپ ٹیموں کے کپتانوں میں ٹرافی تقسیم کئے۔

اس موقع پر ویر جی ،لال جی چوہان ،شنکر موتی۔با بومنجی ،منوسوامی۔عبدالستار خان ،شہزادگل،وجے کمارچوہان ،جگدیش نتھو لال،داس گھمن و دیگر بھی موجود تھے ٹورنامنٹ آرگنائزینگ کمیٹی کی جانب سے مہمانوں کو اجرک کا تحفہ پیش کیا گیا مہمان خصوصی نے ٹورنامنٹ آرگنائز انیش شام جی کو بھی اپنی جانب سے تحفے پیش کئے اور شاندار ٹورنامنٹ کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی۔

فائنل مقابلے کو نیشنل فٹ بال ریفری محمد رضوان ،مراد مسیح اور منیر شاہ نے سپروائز کیا جبکہ میچ کمشنر انیش شام جی اور میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے۔

Football Club

Football Club