پہلا آل کراچی استاد غلام اکبر یادگاری فٹ بال ٹورنامنٹ میں شاہ فیصل ٹائون کی معروف ٹیم اسامہ اسپورٹس فائنل میں پہنچ گئی

Football

Football

کراچی (اسٹاف رپورٹر) صاحبداد محمڈن فٹ بال کلب کے زیر اہتمام “پہلا آل کراچی اُستاد غلام اکبر یادگاری فٹ بال ٹورنامنٹ کے آخری سیمی فائنل معرکہ نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل شاہ فیصل ٹائون کے معروف ٹیم اُسامہ اسپورٹس نے سر کرلیا۔

دوسرے سیمی فائنل میچ میں اُسامہ اسپورٹس شاہ فیصل ٹائون نے تجربہ کار کھلاڑیوں پر مشتمل کراچی کے معروف ٹیم ماری پور بلوچ کو 3-1سے شکست دیکر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

اسامہ اسپورٹس شاہ فیصل ٹائون کی جانب سے شیراز ،ثناء اللہ اور ذوہیب نے نہایت عمدہ گول اسکور کیا کھیل کی خاص بات اُسامہ اسپورٹس کے کپتان سلیم شاہ کا نہایت شاندار کھیل تھا جنہوں نے ماری پور بلوچ کے تمام حملوں کو ناکام بنا کر اپنی ٹیم کی کامیابی میں نہایت اہم کردار ادا کیا۔

فائنل تک رسائی پر اُسامہ اسپورٹس کے چیئر مین حاجی محمد الیاس اعوان،سیکریٹری اختر ریاض مائیکل ،سلیم چکوالیہ ،کوچ گل حسن بلوچ ،افتخار خٹک اور دیگر نے ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اُمید ظاہر کی ہے کہ کامیابی کے سفر کو جاری رکھتے ہوئے کھلاڑی فائنل کا ٹائٹل بھی اپنے نام کرینگے۔

ٹورنامنٹ کا گرینڈ فائنل مورخہ 5فروری 2017ء بروز اتوار ڈسٹرکٹ ایسٹ کی دو معروف ٹیم اعظم اسپورٹس ڈرگ روڈ اور اُسامہ اسپورٹس شاہ فیصل ٹائون کے مابین کھیلا جائیگا۔
جاری کردہ :۔ میڈیا کوارڈینٹر