کراچی:گلشن اقبال، نجی بینک میں کروڑوں کی ڈکیتی

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں نجی بینک کے 90 لاکرز توڑ کر کروڑوں روپے مالیت کے زیورات اور نقدی لوٹ لی گئی۔

واردات نجی سیکورٹی گارڈ اور اس کے ساتھیوں نے کی۔ پولیس کے مطابق گلشن اقبال میں سابقہ گلشن چورنگی کے قریب واقع میزان بینک ہفتہ وار چھٹیوں کے بعد آج صبح کھولا گیا تو اس میں واردات کا انکشاف ہواجس پر پولیس طلب کرلی گئی۔ پولیس کے مطابق ہفتہ وار چھٹی کے دوران بنک کی سیکورٹی کے لئے نواز گل نامی گارڈ تعینات تھا۔ جس نے اپنے متعدد ساتھیوں کی مدد سے واردات کی۔

ملزمان نے بینک کی بالائی منزل پر واقع 144 میں سے 90 لاکرز توڑے اور ان میں موجود کروڑوں روپے مالیت کے زیورات اور کرنسی لوٹ کر فرار ہوگئے۔ پولیس نے بینک کی سی سی ٹی فوٹیج کی مدد سے واردات کی مزید چھان بین شروع کردی ہے۔ ملزم نواز گل پارا چنار سے تعلق رکھتا ہے، اس کی رہاشگاہ پر چھاپہ مار کر اس کے ایک ساتھی کو حراست میں لے لیا ہے۔ واردات کی اطلاع ملتے ہی لٹنے والے کھاتہ داروں کی بڑی تعداد بینک پہنچ گئی۔