کراچی میں گرمی عروج پر، درجہ حرارت 36 ڈگری تک جانے کا امکان

Temperature

Temperature

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں آج پھر سورج کا پارہ چڑھ گیا ، درجہ حرارت 36 سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ تین روز میں پارہ 40 سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔

کراچی میں چند دن کے خوشگوار موسم کے بعد سورج کے تیور ایک بار پھر بدل گئے ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں درجہ حرارت 27 سینٹی گریڈ کیا گیا ہے جبکہ دوپہر کے وقت شہر کا درجہ حرارت 36 سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 68 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔

موسم کا حال بتانے والے کہتے ہیں کہ بائیس سے پچیس اپریل کے دوران موسم گرم رہے گا ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ‏ہوا کے زیادہ دباؤ کیوجہ سے ہوا کی سمت جنوب مغرب سے شمال مغرب ہو جائے گی۔ ‏ہوا کی سمت تبدیل ہونے سے کراچی اور ملحقہ ساحلی علاقوں میں گرم ، خشک ہوائیں آئیں گی جس سے درجہ حرارت میں اضافہ ہو گا۔