آل کراچی کورنگی بلوچ چیلنج کپ فٹ بال ٹورنامنٹ لعل الیون اور سندھ بلوچستان کی شاندار کامیابی

Football Tournament

Football Tournament

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) کورنگی بلوچ فٹ بال اسٹیڈیم شرافی گوٹھ میں جاری آل کراچی کورنگی بلوچ چیلنج کپ فٹ بال ٹورنامنٹ 2015ء میں کھیلے گئے میچ میں لعل الیون نے مد مقابل ینگ کھو کھرآپار کو پنالٹی ککس پر 5-4سے شکست دیدی کھیل کے دوران مقابلہ بغیر کسی گول کے برا بر رہا۔

ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے دوسرے میچ میں سندھ بلوچستان فٹ بال کلب نے مد مقابل بلوچ اسٹار فٹ بال کلب کو 4-1سے زیر کردیا کھیلے گئے میچوں میں ریفری کے فرائض عمر بلوچ ،انیس اختر نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر محمد حنیف اور میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے۔