کراچی کی خبریں 6/2/2017

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کی جانب سے آئین کی دفعہ 62 اور 63 کے خاتمے سے انکار اور آئین میں صادق و امین کی شرط برقرار رکھنے پر اتفاق کو ملک و قوم کیلئے سودمند و خوش آئند قرار دیتے محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے قائد و چیئرمین امیر پٹی نے کہا کہ مدینہ منورہ کے بعد پاکستان وہ واحد ریاست ہے جو اسلام کے نام پر مسلمانوں کی جدوجہد و قربانیوں کے طفیل قائم ہوئی ہے اسلئے اس ریاست میں اسلامی قوانین کے نفاذ و عملداری کیلئے حکمرانوں کا اسلامی اوصاف کا مالک اور اقدار کا پاسدار ہونا ضروری ہے مگر افسوس کہ پاکستانی وسائل کی لوٹمار اور قوم پرمظالم کے ذریعے بیرون ملک اثاثے بنانے والے کرپشن زدہ دھاندلی زدہ اقتدار میں طوالت اور اپنی ذات کو احتساب سے محفوظ بنانے کیلئے آئین سے صادق وامین کی شرط ختم کرکے پاکستان کو بھی بھارتی طرز کی ایسی سیکولر ریاست بنانا چاہتے ہیں جہاں طاقتور کو کمزور پر ہر طرح جبر و ظلم اور استحصال کا حق حاصل ہو جو اس بات کا ثبوت ہے کہ حکمران اسی استحصالی طبقے سے تعلق رکھتے ہیں جو عوام کا ہمیشہ سے دشمن تھا ‘ ہے اور ہمیشہ رہے گا اور استحصالیوں کی حکمرانی میں نہ تو عوام محفوظ ہوسکتے ہیں ‘ نہ خوشحال اور نہ ہی امن و ترقی ان کے نصیب میں لکھی جاسکتی ہے ۔ امیر پٹی نے مزید کہا کہ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ تمام بڑی سیاسی جماعتیں استحصالی طبقات سے تعلق رکھنے والی قیادتوں پر مشتمل ہیں اسلئے پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کی جانب سے آئین کی دفعہ 62اور 63کے تحفظ پر اتفاق قوم کیلئے کسی خوشگوار نوید سے کم نہیں ہے !

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) گجراتی قومی موومنٹ کے سربراہ گجراتی سرکار امیر سولنگی عرف پٹی والا المعروف سورٹھ ویر نے یوم کشمیر کے موقع پر پریس کانفرنس میں میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کے اقدامات اور بھارتی صدر مودی کا کردار عالمی امن کیلئے خطرہ ہے جبکہ مقبوضہ کشمیر اور جونا گڑھ پر بھارتی قبضہ ‘ فلسطین میں اسرائیلی مظالم اور امن کے نام پر افغانستان میں جاری امریکی کاروائیاں اس بات کا ثبوت ہیں کہ اقوام عالم بالخصوص مسلم ریاستوںکے محفوظ و پر امن مستقبل اور آزاد انہ تشخص کیلئے انتہائی خطرات کا حامل بھارت ‘ امریکہ و اسرائیل پر مشتمل ایک ایسا ٹرائیکا تشکیل پارہا ہے جسے توڑنے کیلئے اسلامی اور عالمی اتحاد ناگزیر ہوچکا ہے اور اگر اقوام عالم بالخصوص مسلم حکمرانوں نے ذاتی مفادات و اقتدار پرستی کو پس پشت ڈالتے ہوئے قومی و ملی تقاضوں کو اہمیت نہیں دی تو بھارت ‘ اسرائیل اور امریکہ کے ہاتھوں بہنے والے انسانی لہو کے ہر قطرے ‘ ہر انسانی جان اور ہونے والے ہر نقصان کی ذمہ داری ان کے کاندھوں پر ہوگی ۔ گجراتی سرکار نے مزید کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حل میں سب سے بڑی رکاوٹ پاکستانی حکمرانوں کے بے حسی‘ منافقت ‘ مفاد پرستی اور اقتدار پرستی ہے اگر پاکستان بنے سے آج تک کوئی بھی حکمران پاکستان و عوام سے سو فیصد مخلص ‘م دیانتدار اور جرائتمند ہوتا تو نہ صرف کشمیر آزاد ہوگیا ہوتا بلکہ جونا گڑھ کا پانچواں صوبہ جونا گڑھ بھی بھارتی تسلط میں تڑپنے کی بجائے پاکستان کا حصہ بن ہوگیا ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) پاکستان میں بنیادی سہولیات کے حوالے سے اقوام متحدہ کے ادارے یو این ڈی پی کی رپورٹ میں عوام کی بنیادی سہولیات با الخصوص پینے کے صاف پانی اور صحت و صفائی سے محرومی اور اس محرومی کی شرح میں مسلسل اضافے پر اظہار تشویش کرتے ہوئے پاکستان راجونی اتحاد میں شامل ایم آر پی چیئرمین امیر پٹی ‘ خاصخیلی رہنما سردار غلام مصطفی خاصخیلی ‘ سولنگی رہنما امیر علی سولنگی © ‘راجپوت رہنما عارف راجپوت ‘ ارائیں رہنما اشتیاق ارائیں ‘ مارواڑی رہنما اقبال ٹائیگر مارواڑی ‘ بلوچ رہنما عبدالحکیم رند ‘ میمن رہنما عدنان میمن‘ہیومن رائٹس رہنما امیر علی خواجہ ‘خان آف بدھوڑہ یحییٰ خانجی تنولی فرزند جونا گڑھ اقبال چاند اور این جی پی ایف کے چیئرمین عمران چنگیزی ودیگر نے کہا کہ پاکستان میں بنیادی سہولیات کے حوالے سے اقوام متحدہ چشم کشا رپورٹ اس بات کا ثبوت ہے کہ باربار اقتدار میں آنے والی سیاسی جماعتیں اور قیادتیں ملک وعوام سے مخلص نہیں ہیں کیونکہ اگر یہ قیادتیں اور سیاسی جماعتیں عوام سے مخلص ہوتیں تو آج پاکستان کے عوام پینے کے صاف پانی ‘ صفائی اور صحت و علاج کی سہولیات تک سے محروم نہیں ہوتے اسلئے مستقبل کے تحفظ و خوشحالی کیلئے ضروری ہوچکا ہے کہ عوام ان استحصالی سیاسی جماعتوں اور سیاسی قیادتوں سے نجات حاصل کریں اور برادری کی سطح پر منظم ہوکر عوام دوست ‘ محب وطن اور مخلص قیادت کو سامنے اور اقتدار میں لائیں ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) پاکستان سولنگی اتحاد کی جانب سے مسئلہ کشمیر کے حل ‘ تحریک آزادی کشمیر کے حق اور کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے نکالی جانے والی ”اظہار یکجہتی کشمیر ریلی “ کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے پاکستان سولنگی اتحاد کے سینئر و بزرگ رہنما امیر علی سولنگی نے کہا کہ بھارت صرف مقبوضہ کشمیر پر ہی قبضہ جمائے ہوئے نہیں ہے بلکہ پاکستان سے ملحقہ آزاد کشمیر پر بھی نظر بد جمائے بیٹھا ہے اور اس پرشبخون مارنے کیلئے پاکستان کو دہشتگردی کے ذریعے منتشر کرنے کی سازش کررہا ہے جو اس بات کا ثبوت ہے کہ مسئلہ کشمیر اب صرف کشمیریوں کی بقا کا مسئلہ نہیں بلکہ پاکستان کی سلامتی کا مسئلہ بھی بن چکا ہے اسلئے ضروری ہے کہ حکومت پاکستان مودی محبت اور بھارت نواز پالیسیوں و طرز عمل کو خیر باد کہتے ہوئے کشمیرکی بھارتی تسلط سے آزادی کیلئے اپنا مخلصانہ و دیانتدارانہ کردار ادا کرے کیونکہ مقبوضہ کشمیر کی آزادی ‘ آزاد کشمیر کی بقا و سلامتی اور پاکستان کے محفوظ ‘ پر امن اور آزاد مستقبل کیلئے ضروری ہے ۔ اظہار یکجہتی کشمیر ریلی کے شرکاءسے ملک عمر نذیر سولنگی ‘معین سولنگی ‘ غلام نبی سولنگی‘اصغر علی سولنگی ‘سبحان سولنگی‘محمد ذبیر سولنگی‘حبیب خان سولنگی ‘اکرم سولنگی‘برخوردار سولنگی‘شفقت نذیر سولنگی‘ اکرم سولنگی ‘ شبیر سولنگی ‘ راحیل سولنگی ‘ خادم حسین سولنگی ‘ ایڈوکیٹ کرم اللہ سولنگی ‘ ایڈوکیٹ اقبال سولنگی‘ رمضان سولنگی ‘ بشیر سولنگی ‘ ارشاد سولنگی ‘ گل شیر سولنگی‘ عابد سولنگی ‘ ندیم سولنگی ‘ عباس سولنگی‘ ایاز سولنگی ‘ ڈاکٹر قدیر سولنگی‘ نعمت اللہ سولنگی و دیگر نے بھی خطاب کیا ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) ڈاکٹر عاصم کی علات اور کمر کی تکلیف پر اظہار تشویش اور ان کیلئے دعائے صحت کرتے ہوئے کراچی کے مشہور معالج و ماہر ہڈی و جوڑ حبیب بھائی پٹی والا نے ڈاکٹر عاصم ‘ حکومت سندھ اور پیپلزپارٹی کو ڈاکٹر عاصم کے کمر کے علاج کی پیشکش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر عدالت اجازت دے تو وہ ڈاکٹر عاصم کی کمر کی تکلیف کا علاج کرنے کیلئے تیار ہیں ۔ اس حوالے سے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے حبیب بھائی پٹی والا نے کہا کہ جرم ثابت ہونے اور عدالت کی جانب سے سزا سنائے جانے تک ڈاکٹر عاصم پاکستانی شہری ہیں اور شہری کی حیثیت سے علاج ان کا بنیادی حق ہے جس سے انہیں محروم کرنا بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی اور ریاستی جبر کہلائے گا اس لئے عدلیہ اگر انسانی حقوق اور ڈاکٹر عاصم کے آئینی و قانونی استحقا ق کو مدنظر رکھتے ہوئے ان کے علاج کی اجازت دے اور ڈاکٹر عاصم ‘ حکومت سندھ اور پیپلز پارٹی چاہے تو میں ڈاکٹر عاصم کے کمر کی تکلیف کا علاج کرنے کو تیار ہوں اور اپنے تجربہ کی بنیاد پر مجھے یقین ہے کہ میرے علاج کی بدولت اور اللہ کی رحمت سے ڈاکٹر عاصم چند ہفتوں میں ہی کمر کی تکلیف سے نجات اور شفایاب ہوجائیں گے ۔ حبیب بھائی نے پیپلز پارٹی کے سربراہ آصف علی زرداری ‘ بلاول بھٹو ‘ وزیراعلیٰ سندھ‘ حکومت سندھ اور ڈاکٹر عاصم کے اہلخانہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر وہ ڈاکٹر عاصم کو کمر کی تکلیف سے نجات دلانا چاہتے ہیں تو مجھ سے میرے موبائل نمبر 03002853441پر رابطہ کریں یاتین ہٹی چوک جہانگیر روڈ پر نوری شاہ بابا کے مزار سے ساتھ موجود میرے مطب پر رابطہ کیا جائے ۔