کراچی: لیاری میں دستی بم حملہ، 9 بچے زخمی، ملزمان فرار

Injured Child

Injured Child

کراچی (جیوڈیسک) لیاری چاکیوڑاہ میں دستی بم حملے میں 9 بچے زخمی ہو گئے، پولیس کے مطابق دستی بم پھینکے والا ملزم پیدل آیا تھا اور فرار ہو گیا۔

دستی بم حملے میں زخمی بچوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

واقعہ کے بعد پولیس کا علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق تمام بچوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

جلد بچوں کا طبی معائنہ کر کے بچوں کو جانے کی اجازات دے دی جائے گی۔