کراچی کی خبریں 18/4/2017

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) محب وطن روشن پاکستان پارٹی کی مجلس عاملہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین ایم آر پی امیر علی پٹی والا نے کہا ہے کہ ایم آر پی کا ہر کارکن و عہدیدار یہ بات یاد رکھے کہ ہم سیاست نہیں کررہے بلکہ پاکستان اور عوام کے محفوظ مستقبل کی جنگ لڑرہے ہیں اور جمہوریت کے نام پر اختیار و اقتدار کو اپنے گھر کی لونڈی بناکر عوام کا استحصال کرنے والوں سے عوام کو نجات دلاکر عوام کو با اختیار اور شریک اقتداربنانے کیساتھ نفرت ‘ تعصب ‘ صوبائیت اور دہشتگردی و مافیاز سے عوام کو نجات دلانے کیلئے ہی ہم نے خود مختار ڈویژنل کونسلوں پر مشتمل مقامی خود مختاری کا فارمولہ پیش کیا ہے جسے استحصالی سیاستدان‘ سیاسی و مذہبی جماعتیں اور کرپشن کے ذریعے طاقتور و دولتمند بننے والے عوام دشمن حکمران اپنی موت سمجھتے ہیں کیونکہ وہ اختیارات کو نچلی و عوامی سطح تک منتقل کرنا اور عوام کو باختیار بنانا نہیں چاہتے اسی لئے ہمارے سیاسی جدوجہد کو محدود اور ہمیں مسدود کرنے کی سازش کی جارہی ہے مگر مجھے یقین ہے کہ ایم آر پی کا ہر کارکن محب وطن اور عوام دوست ہے اس لئے وہ عوام کے ہر فرد تک ایم آر پی کا منشور پہنچاکر انہیں بتائے گا کہ مفادات کیلئے منتخب بلدیاتی نمائندوں سے اختیارات چھیننے والے قوم کو نہ تو کبھی کچھ دے سکتے ہیں اور نہ ہی مخلص ہوسکتے ہیں اسلئے عوام استحصالیوں کے جمہوری نظام کیخلاف ایم آر پی کے اشتراکی و فلاحی نظام کی کامیابی کیلئے اپنا کردار ادا کرتے ہوئے انتخابات میں محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے نامزد نمائندوں پر اعتماد کرتے ہوئے انہیں اپنے ووٹ سے کامیاب بنائیں !

جمہوری حکمران ہمیشہ سے روایات کے اسیر رہے ہیں ‘ جی کیو ایم
سیاسی مفادات کیلئے جرائم پیشہ عناصر کی سرپرستی پاکستانی سیاست و جمہوریت کی پرانی روایت ہے
رینجرز اختیارات میں توسیع سے گریز سیاسی مفادات و روایات کے تحفظ کی کوشش ہے ‘ گجراتی سرکار

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )گجراتی قومی موومنٹ کے سربراہ گجراتی سرکار امیر سولنگی عرف پٹی والاالمعروف سورٹھ ویر نے رینجرز اختیارات میں توسیع کے معاملے پر ایکبار پھر حکومتی گریز کو کراچی کے پر امن مستقبل کیلئے خطرناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ رینجرز اختیارات میں خاتمہ کے بعد کئی دن تک اس معاملے کو التوا کا شکار رکھنے سے سماج و عوام دشمن عناصر کو پھر سے منظم ہونے اور تخریبی کاروائیوں کیلئے موقع کی فراہم ہوجاتا ہے جو کراچی کی عوام اور امن کیلئے یقینا خطرناک علامت ہے جس سے گریز اور رینجرز اختیارات کے خاتمہ سے چند روز قبل نئے مدت تک اضافے کے نوٹیفکیشن کے اجراءضروری ہے مگر حکمران یا تو اس ضرورت سے ناآشنا ہیں یا پھر وہ ہر بار رینجرز کو اختیارات کی فراہمی سے قبل اسے اپنے مفادات کا پابند بنانے اور مشروط طور پر اسے اختیارات فراہم کرنے کی کوشش کرتے ہیں کیونکہ سیاسی مفادات کیلئے جرائم پیشہ عناصر کی سرپرستی پاکستانی سیاست و جمہوریت کی پرانی روایت ہے اور حکمران ہمیشہ سے روایات کے اسیر رہے ہیں !

روایتی سیاستدانوں سے نجات اولین عصری تقاضہ ہے ‘ راجونی اتحاد
عوام کی کھال نوچنے والے سیاست کے بوڑھے گدھ ہڈیوں کا گودہ تک نوچ کھانا چاہتے ہیں!
استحصالیوں پر مشتمل کوئی سیاسی ومذہبی جماعت پاکستان و عوام سے مخلص و محب وطن نہیں ہے!

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) توانائی بحران کے نام پر اقتدار پانے والے اپنے تمام تر دعووں کے باوجود اپنے انتخابی نعروں اور وعدوں کی تکمیل میں ناکام ہیں جس کی وجہ سے توانائی بحران بد ترین صورتحال اختیار کرچکا ہے اور عوام طویل دورانیہ کی بدترین لوڈ شیڈنگ کا عذاب بھگتنے پر مجبور ہیں ۔ پاکستان راجونی اتحاد میں شامل ایم آر پی چیئرمین امیر پٹی ‘پاکستان عوامی پارٹی کے چیف آرگنائزر ڈاکٹر نواز ملاح ‘ این جی پی ایف چیئرمین عمران چنگیزی‘ سردار خادم حسین سولنگی ‘ اشتیاق ارائیں ‘ اقبال ٹائیگر مارواڑی‘ یونس سایانی‘ امیر علی خواجہ‘یحییٰ خانجی تنولی ‘ اقبال چاند‘فیض محمد لغاری ‘نواز ملاح ‘ محبوب خان اچکزئی ‘حق نواز ربوانی ‘سونہار وریام بلوچ ‘ خان محمد جوکھیو ‘ احمد علی جتوئی ‘ اسماعیل لاکھا‘غلام نبی چانڈیو ‘غلام محمد ڈاہری ‘ اقبال ہنگورو ‘ عبدالرزاق لاکھانی ‘دا ¶د ابراہیم و دیگرنے کہا ہے کہ طویل دورانیہ کی اس لوڈ شیڈنگ سے صرف معیشت ‘ صنعت اور تجارت کی تباہی ہی نہیں ہورہی ہے بلکہ لوڈ شیڈنگ عوام کیلئے جسمانی ‘ ذہنی ‘ اعصابی اور روحانی اذیت کا باعث بن کر نفسیاتی عوارض اور سماجی مسائل میں بھی اضافہ کررہی ہے جبکہ بجلی کی قیمتوں میں روز افزوں اضافہ اور زائد بلنگ کی شکایات کا انبار بھی اس بات کو ثابت کررہا ہے کہ استحصالی طبقات پر مشتمل کسی بھی سیاسی جماعت کی حکمرانی پاکستان و عوام کیلئے کسی بھی طور سودمند نہیں ہوسکتی اسلئے عوام کو محفوظ ‘ مطمئن اور خوشحال مستقبل کیلئے حکمرانی کا موقع دیئے جانے کے باوجود عوام کو ریلیف فراہم نہ کرنے والے تمام ناکام سیاستدانوں ‘ حکمرانوں اور سیاسی و مذہبی جماعتوں سے نجات کیلئے اپنی برادری کے غریب مگر دیانتدار و مخلص نمائندوں کو انتخابات میں کامیاب بناکر ایوان اقتدار میں پہنچانا ہوگا وگرنہ عوام کی کھال نوچنے والے سیاست کے بوڑھے گدھ اس کی ہڈیوں کا گودہ تک نوچ کھائیں گے۔

استحصالیوں اور ظالموں سے نجات کا فلسفہ قریہ قریہ پھیل چکا ہے ‘ سولنگی اتحاد
انتخابات میں پاکستان کا ہر ووٹر روایتی سیاستدانوں‘حکمرانوں اور سیاسی جماعتوں کا محاسبہ کرے گا !
پاکستان کو ترقی ‘ خوشحالی اور استحکام کی حقیقی منزل تک پہنچانے والی نئی قیادت سامنے آئیگی‘ امیر سولنگی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) پاکستان سولنگی اتحاد کے سینئر و بزرگ رہنما امیر سولنگی سینئر وبزرگ رہنما امیر سولنگی نے سولنگی ہا ¶س میں منعقدہ پریس پرنٹ و الیکٹرونک میڈیا نمائندگان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سولنگی اتحاد کے قیام کا مقصد پاکستان کی سب سے بڑی برادری سولنگی برادری کو متحد اور منظم کرناتھا اور اللہ کا شکر ہے کہ اس کی رحمت و برکت سے میں اپنے اس مقصد میں کامیاب ہوچکا ہوں کیونکہ سولنگی قوم عصری تقاضوں اور وقت کی نزاکت کو سمجھتے ہوئے اپنے مسائل کے حل ‘حقوق کے حصول اور استحصالیوں و ظالموں سے نجات کیلئے متحدہوچکی ہے جو اس بات کا ثبوت ہے کہ اگر درست رہنمائی کی گئی اور سولنگی برادری نے آئندہ انتخابات میںروایتی و ستحصالی سیاسی ومذہبی جماعتوں ‘ ظالم حکمرانوں اور عوام سے دھوکا کرنے والوں سیاستدانوں پر سولنگی اتحاد کے نامزد اپنی برادری کے نمائندوں کو فوقیت دیتے ہوئے اپنے ووٹ کی طاقت سے انہیں ایوان اقتدار میں پہنچایا تو نہ صرف اس ملک میں حقیقی انقلاب آئے گا بلکہ سولنگی برادری اس ملک کے اختیار اقتدار کی مالک بن کر پاکستان کو اس کی حقیقی ترقی و استحکام کی منزل سے روشناس کرائے گی اور سولنگی برادری کاہی نہیں بلکہ پاکستانی قوم کا ہر فرد امن ‘ تحفظ ‘ خوشحالی ترقی اور اطمینان و آسودگی کی زندگی گزارے گا !

بلدیہ ٹا ¶ن کے عوام کو علاج کی سہولیات فراہم کی جائیں ‘ آئی ایم ایس او
بلدیہ میں 30سال قبل تعمیر ہونے والے تینوں اسپتال آج تک افتتاح سے محروم ہیں‘ اقبال چاند
افتتاح سے محروم تعمیر شدہ اسپتالوں کی بلڈنگیں مجرمانہ سرگرمیوں کا مرکز بنی ہوئی ہیں‘ نور محمدوارثی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) محنت کش کی محنت معاشرے ‘ ملک اور قوم کی ترقی کی ضمانت ہے جس کیلئے محنت کش کی صحت کی حفاظت ضروری ہے مگر افسوس کہ گجراتی بولنے والے میمن ‘ کچھی ‘ کاٹھیاواڑی ‘ گجراتی اوردیگر محنت کش طبقات کی اکثریت پر مشتمل بلدیہ ٹا ¶ن ‘ سعید آباد ‘ مواچھ گوٹھ اور اس سے ملحق دیگر علاقوں کے محنت کش دیگر سہولیات کے ساتھ علاج جیسی بنیادی ضرورت تک سے محروم ہیں ۔ اصلاح میمن سماج آرگنائزیشن اور جونا گڑھ مسلم انجمن کے عہدیداران فرزند جونا گڑھ اقبال چاند ‘ نورمحمد وارثی ‘ عبدالغفار اُپلیٹا والا ‘ اسلم ترک‘ یونس سایانی ‘ روبینہ شاہین ‘ زہرہ نگار ‘ صدیق بلوچ ایڈوکیٹ ‘ ایڈوکیٹ یاسین مہران والا ‘ خیرا ¿لنساءایڈوکیٹ اور لیگل ایڈوائزر وماہر قانون الطاف میمن ایڈوکیٹ نے وفاقی حکومت و مسلم لیگ (ن) کی نمائندگی کرنے والے گورنر سندھ محمد زبیر ‘ وزیراعلیٰ سندھ سید مرادعلی شاہ ‘صوبائی وزیر صحت اور ممبر قومی اسمبلی بلدیہ ٹا ¶ن سلمان مجاہد بلوچ سے علاقے کی عوام کو صحت و علاج کی سہولیات کی فراہمی کا مطالبہ کرتے کہا کہ بلدیہ ٹا ¶ن میں اربن ہیلتھ سینٹرکے نام سے 4نمبر مارکیٹ میں ‘ بیسک ہیلتھ سینٹر کے نام سے روبی سینما کے ساتھ اور میٹرنیٹی اینڈ نرسنگ یونٹ کے نام سے مواچھ گوٹھ میں30برس قبل تعمیر ہونے والے تینوں اسپتال افتتاح ‘ عملے اور ادویات سے محرومی کے باعث جرائم پیشہ و سماج دشمن عناصر کا مسکن بنے ہوئے اسلئے ان اسپتالوں کو مرمت اور یہاں ادویات و اسٹاف کا انتظام کرکے ان کا باقاعدہ افتتاح کیا جائے تاکہ علاقے کے عوام کی علاج کی سہولیات سے فیضیاب ہوسکیں ۔گجراتی‘ میمن او ر جونا گڑھی رہنما ¶ں نے کوآرڈی نیٹر چیف منسٹرہا ¶س صدیق ابوبھائی ‘ نواب آف جونا گڑھ جہانگیر خانجی ‘ سماجی ومیمن رہنما حاجی حنیف طیب ‘ صدر میمن فیڈریشن عبدالعزیز میمن ‘ صدر جوناگڑھ فیدریشن اقبال ساندھ‘ چیئرمین گجراتی قومی موومنٹ گجراتی سرکار امیر پٹی اور سابق صوبائی وزیر مجاہد خان بلوچ سے اس سلسلے میں اپنے کردار کی ادائیگی اور اثرورسوخ کے استعمال کا مطالبہ بھی کیا ۔