کراچی : ایم کیو ایم لاپتہ اور اسیر کارکنوں کی رہائی کیلئے آج دھرنا دے گی

Farooq Sattar

Farooq Sattar

کراچی (جیوڈیسک) متحدہ کے اعلامیے کے مطابق ایم کیو ایم کارکنوں کے قتل اور غیر قانونی گرفتاریوں کیخلاف کراچی پریس کلب کے باہر آج دھرنا دیا جائے گا۔

احتجاجی دھرنا صبح 11 بجے شروع ہو گا، جس میں ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے سینئرز، کنوینرز، ڈپٹی کنوینرز، ارکان اور منتخب بلدیاتی نمائندے اور لاپتہ کارکنان کے اہل خانہ بھی شرکت کریں گے۔