کراچی : نائن زیرو سے گرفتار ٹارگٹ کلر کا 20 سے زائد قتل کا اعتراف

JIT Report

JIT Report

کراچی (جیوڈیسک) ایم کیو ایم کے مرکزی دفتر نائن زیرو سے گرفتار ٹارگٹ کلر ظفر خان کی جے آئی ٹی رپورٹ مکمل کر لی گئی ہے۔

جے آئی ٹی رپوٹ کے مطابق گرفتار ملزم ظفر خان نے 1994 سے 1999 تک مختلف علاقوں میں شہریوں اور پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی۔ گرفتار ٹارگٹ کلر نے مختلف علاقوں میں 3 ساتھیوں کے ہمراہ پولیس کے ناکوں پر فائرنگ کی۔

رپوٹ کے مطابق گرفتار ٹارگٹ کلر نےایک ڈی ایس پی کو کلاشنکوف سے فائرنگ کر کے قتل کرنے کا اعتراف بھی کیا ہے۔ جے آئی ٹی رپوٹ میں مزید انکشاف ہوا ہے کہ ملزم نے 1994 میں ہڑتال کے دوران گاڑیوں کو اگ بھی لگائی۔

تفتیش حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم ظفر خان سے تحقیقات کی روشنی میں مزید ساتھیوں کی تلاش بھی جاری ہے۔