بلدیہ عظمیٰ کراچی کے افسران و ملازمین نذرانہ نہ دینے پر تنخواہوں سے محروم

Karachi Metropolitan Corporation

Karachi Metropolitan Corporation

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بلدیہ عظمیٰ کراچی کے افسران و ملازمین نذرانہ نہ دینے پر تنخواہوں سے محروم۔ عدالتی احکامات پر کے ایم سی عملدرآمد نہ کر سکی۔

تفصیلات کے مطابق بلدیہ عظمیٰ کراچی کے 28 ہزار افسران و ملازمین تاحال ستمبر کی تنخواہوں سے محروم ہیں سندھ حکومت کے اپ گریڈیشن کے احکامات کے بعد ایک ماہ کی تاخیر کے بعد اب محکمہ آڈٹ نے تمام ایسے افسران و ملازمین جو کہ اپ گریڈہوئے تھے ان کی سروس بک تو منگوائی لیکن ذرائع کے مطابق محکمہ آڈٹ کے افسران بغیر کچھ لئے دیئے بغیر فیکسیشن کرنے سے گریز کر رہے ہیں جس کی وجہ سے 28 ہزار افسران و ملازمین تاحال ستمبر کی تنخواہوں سے محروم ہیں۔

جبکہ کچھ افسران جعلی پرموشن اور بھرتی ہونے والے ملازمین کو بھی بچانے کے لئے کوششوں میں مصروف ہیں واضح رہے کہ سندھ ہائی کورٹ نے ہر ماہ کی 10تاریخ تک بلدیاتی افسران وملازمین کو تنخواہیں ادا کرنے کا حکم دیا ہوا ہے۔۔۔۔