کراچی کی خبریں 22/7/2017

Sweeper Black Mailing

Sweeper Black Mailing

کراچی (اسٹاف رپورٹر) محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے قائد و چیئرمین امیر پٹی نے پانامہ کیس میں عدالتی فیصلہ محفوظ کئے جانے پر شکر اور عدالت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ پانامہ کیس کی وجہ سے پیدا ہونے والے سیاسی بحران کے باعث نہ صرف عالمیت سطح پر پاکستان کا وقار مجروح ہوا بلکہ بیرونی سرمایہ کاری میں بھی کمی واقع ہوئی اور تجارتی ‘ کاروباری ومعاشی سرگرمیاں بھی بد ترین انداز سے متاثر ہورہی ہیں اسلئے اس کیس کا فیصلہ جتنی جلدہو اتنا ہی ملک و قوم اور معیشت و تجارت کیلئے سودمند ہے ۔ امیر پٹی نے مزید کہا کہ عدالتی ریمارکس سے اس بات کا اندازہ ہورہا ہے کہ جے آئی ٹی نے دیانتدارانہ و شفاف طریقے سے تحقیقات کیں اور وزیراعظم و ان کے اہلخانہ تحقیقات کے دوران اپنی بیگناہی کے شواہد پیش کرنے میں ناکام رہنے کیساتھ پارلیمان سے ہی نہیں بلکہ عدلیہ سے بھی دھوکا دہی ‘ دروغ گوئی اور غلط بیانی کے بھی مرتکب ہوئے ہیں اور جعلی دستاویزات کی فراہمی کے ذریعے حکمران طبقہ نے ثابت کردیا ہے کہ وہ کسی بھی طرح نہ تو اداروں کا احترام کرتے ہیں ‘ نہ ملک و قوم سے مخلص ہیں اور نہ ہی صادق و امین ہیں اسلئے آئین کی شق 62و63کے مطابق صرف نواز شریف کی وزارت عظمیٰ کیلئے نا اہل نہیں ہوئے بلکہ ان کے دونوں صاحبزادے ‘ صاحبزادی اوردیگر رفقاءبھی انتخابی اہلیت سے محروم ہوچکے ہیں !

حسرت موہانی ‘بڑا بورڈ کے عوام سینیٹری عملے کے ہاتھوں پریشان
سیوریج کا پانی گلیوں میں جمع ‘ سینیٹری اسٹاف کی گٹر کھولنے کیلئے500روپے فی گھر بھتہ کی طلبی
خاکروبوں نے کونسلروں کے احکامات ہوا میں اڑادیئے ‘ صفائی کیلئے 100روپے فی گھر وصولی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) گجراتی قومی موومنٹ کے سربراہ گجراتی سرکار نے عوامی شکایات پر حسرت موہانی کالونی بلاک سی ‘ بڑا بورڈ ‘ منگھوپیروڈ سائٹ کا دورہ کرنے کے بعد علاقے کی حالت زار کے حوالے سے میڈیا کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومتی نااہلی کی وجہ سے سوئپروں نے مافیا کی شکل اختیار کرلی ہے اور صفائی کیلئے عوام سے فی گھر 150روپے ماہوار وصول کرنے کے علاوہ دانستہ گٹر بند کردیئے جاتے ہیں اور پھر گٹروں کی صفائی اور نکاسی آب کے نام پر 500روپے فی گھر وصولی کے ذریعے عوام کو لوٹا جاتا ہے جبکہ بڑا بورڈ کے منتخب بلدیاتی نمائندے یوسی ‘ چیئرمین ‘ نائب چیئرمین اور منتخب کونسلرز عوام سے مکمل خلوص و ہمدردی کے باوجود حکومتی سرپرستی کی وجہ سے خاکروبوں ‘ بھنگیوں ‘ سوئپروں اور سینیٹری عملے کے سامنے بے بس ہیں جو بڑی دیدہ دلیری سے منتخب نمائندوں کے احکامات کی دھجیاں اڑاکرعوام کو لوٹنے میں مصروف ہیں اور جن گلیوں میں واقع گھروں کے عوام نے ان کی بلیک میلنگ کا شکار ہونے اور انہیں پیسے دینے سے انکار کردیا ہے وہ گلیاں اور سڑکیں برسات و سیوریج کے پانی میں ڈوبی ہوئی ہیں اسلئے ہماری حکمرانوں ‘ عوام ‘ متعلقہ اداروں اور احتساب و انصاف کے ذمہ داروں سے اپیل ہے کہ بڑا بورڈکے سینیٹری عملے کیخلاف تادیبی و احتسابی کاروائی کرکے بڑا بورڈ کے عوام کو ”سوئپرو سینیٹری ورکر نامی ”مافیا “ کے مظالم سے نجات دلائی جائے۔

حکمرانوں نے ہمیشہ عوام اور عدلیہ کو دھوکہ دیا ہے ‘ راجونی اتحاد
دھوکہ باز خاندانوں و حکمرانوں کو پھر اقتدار میں لانا عوامی و قومی مستقبل کیلئے خطرناک ہوگا!
عوام اپنا ووٹ کو منافقوں سے نجات اور ان کے احتساب کیلئے استعمال کریں ‘ عمران چنگیزی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )پاکستان راجونی اتحاد میں شامل ایم آر پی چیئرمین امیر پٹی ‘ مارواڑی رہنما اقبال ٹائیگر مارواڑی‘ہیومن رائٹس رہنما امیر علی خواجہ ‘خان آف بدھوڑہ یحییٰ خانجی تنولی فرزند جونا گڑھ اقبال چاند اور این جی پی ایف کے چیئرمین عمران چنگیزی ودیگر نے کہا ہے کہ پانامہ کیس میں سامنے آنے والے حقائق سے ثابت ہوچکا ہے کہ حکمران طبقہ نے اپنے مفادات کیلئے جعلی دستاویزات کے ذریعے عدلیہ کو دھوکا دینے اور گمراہ کرنے کی کوشش کی جو اس بات کا اظہار ہے کہ جو لوگ عدلیہ اور پارلیمان سے جھوٹ بول سکتے ہیں اور پاکستان کے مقدس و معتبر ترین اداروں کوذاتی مفادات کیلئے گمراہ کرنے کی کوشش کرسکتے ہیں وہ عوام کو بھی دھوکا دے سکتے ہیں جبکہ حکمرانوں کا سابقہ ریکارڈ اس بات کا مظہر ہے کہ انہوں نے عوام سے کئے جن نعروں اور وعدوں کے باعث اقتدار پایا ان پر عملدرآمد یقینی نہیں بنایا نہ تو عوام کو لوڈ شیڈنگ و توانائی بحران سے نجات دلائی اور نہ اور ہی غریب عوام کی بنیادی ضروریات کی تکمیل و سہولیات کی فراہمی کیلئے مو ¿ثر اقدامات کرنے کی بجائے میگا منصوبے بنائے جس کے حوالے سے دیگر سیاستدانوں کا کہنا ہے کہ ان منصوبوں کا مقصدکمیشن وصولی اور کرپشن کے سوا کچھ نہیں ہے اسلئے عوام یہ بات یاد رکھیں کہ صرف حکمران خاندان ہی نہیں بلکہ ایوان اقتدار میں موجود استحصالی طبقہ سے تعلق رکھنے والا ہر فرد کرپٹ اور عوام دشمن ہے اسلئے انہیں دوبارہ اقتدار میں لانے کی غلطی دہرانے کی بجائے ووٹ کو احتساب اور ان سے نجات کیلئے استعمال کیا جائے !

استحصالی حکمرانوں کامزید اقتدار میں رہنا خطرناک ہوگا ‘ سولنگی اتحاد
مفاد پرست استحصالی طبقہ و حکمران نہ تو محب وطن ہیں اور نہ ہی عوام سے مخلص ہیں ‘ امیر علی سولنگی
آزمائے ہوئے منافقوں پر پھر اعتماد کی بجائے عوام میں رہنے والے غریبوں پر اعتماد کیا جائے

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سولنگی برادری سمیت تمام مظلوم قومیتوں اور برادریوں سے انتخابات کی تیاری کی اپیل کرتے ہوئے پاکستان سولنگی اتحاد کے سینئروبزرگ رہنما امیر علی سولنگی نے کہا ہے کہ پانامہ کیس کے ٹرائل کے دوران حکمرانوں کے قومی اداروں پر الزامات اور تحقیقات کرنے والے کو دھمکیوں کے ذریعے مرعوب و پریشرائز کرنے کی حکمت عملی نے عوام پر حکمرانوں کا کردار ہی عیاں نہیں کردیا ہے بلکہ اس بات کو بھی ثابت کردیا ہے کہ مفاد پرست و منافق استحصالی طبقہ نہ تو محب وطن ہے اور نہ ہی عوام سے مخلص اسلئے اس طبقہ کا مزید اختیار و اقتدار پر قابض رہنا عوامی ‘ قومی اور ملکی مفاد میں نہیں ہے اسلئے عوام اس بات کا عزم وعہد کریں کہ آئندہ استحصالی طبقہ سے تعلق رکھنے والے کسی بھی فرد ‘ سیاستدان ‘ روایتی سیاسی و مذہبی جماعت اور روایتی قیادت کی بجائے برادری کے مخلص ‘ دیانتدار ‘ تعلیم یافتہ اور عوام میں رہنے و عوام سے تعلق رکھنے والے نمائندوں کو اپنے ووٹ سے کامیاب بناکر ایوان میں بھیجیں تاکہ صالح ‘ دیانتدار ‘ امانتدار اور مخلص قیادت اختیار و اقتدار پاکر عوام کے ان تمام زخموں پر مرہم رکھ سکے جو استحصالی طبقات سی تعلق رکھنے والے حکمرانوں ‘ سیاستدانوں اور سیاسی جماعتوں نے لگائے ہیں ۔