کراچی کی خبریں 12/9/2016

Ameer Solangi

Ameer Solangi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے قائد و چیئرمین امیر پٹی نے امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے پاکستان پر پابندیاں لگانے پر غور کی خبروں کی تردید کیساتھ پاکستان سے دہشتگردی کے محفوظ ٹھکانوں کے خاتمے اور پڑوسیوں کو نشانہ بنانے والو ں کیخلاف آپریشن کے تقاضے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردی کیخلاف پاکستانی کردار و افادیت کے اعتراف کے باوجود پاکستان میں امن و استحکام کو نظر انداز کرنا اور پاکستان کے امن و استحکام کیخلاف بھارتی سازشوں کیخلاف ایکشن نہ لینا دہشتگردی کیخلاف آپریشن کیلئے ہی نہیں بلکہ خود امریکہ کی افغانستان سے با عزت واپسی کیلئے بھی انتہائی خطرناک ہے اسلئے امریکہ پاکستان سے ڈومورکے بے معنی تقاضے کی بجائے معروضی حقائق کا ادارک کرتے ہوئے خطے میں بھارتی جارحیت و سازشوں کیخلاف کاروائی کرے اور کشمیر میں بھارتی مظالم کو مدِ نظر رکھتے ہوئے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیرمیں فوری استصواب رائے کیلئے اپنا ذمہ دارانہ کردار اداکرے کیونکہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کا حل نہ صرف پر امن پاک بھارت تعلقات کی ضمانت بن سکتا ہے بلکہ پاک بھارت کشیدگی کا خاتمہ خطے میں امن اور افغانستان سے امریکہ کی محفوظ و باعزت واپسی کا ضامن بھی ثابت ہوسکتا ہے !

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سعادت حج حاصل کرنے والے حجاج کرام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے گجراتی قومی موومنٹ کے سربراہ گجراتی سرکار امیر سولنگی عرف پٹی والا المعروف سورٹھ ویر نے قوم کو عید الاضحی کی پیشگی مبارکباد پیش کرتے ہوئے حکومت سے عید الاضحی سے قبل ہنگامی بنیادوں پر شہر کی صفائی اور سیوریج نظام کی درستگی و بحالی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومتی عدم توجہ اور محکماتی غفلت ولاپرواہی کے باعث شہر غلاظت کا ڈھیر بن چکا ہے ‘ سیوریج نظام کی بدحالی و تباہی ‘ ناجائز تجاوزات اور پتھارہ مافیا کیساتھ تعمیراتی کاموں کے باعث شاہراہوں کی بندش اور کشادگی میں کمی نے ٹریفک جام کے مسائل پیدا کردیئے ہیں اسلئے عید الاضحی سے قبل ہنگامی بنیادوں پر شہر کی صفائی ‘ سیوریج نظام کی بحالی اور عید کے موقع پر آلائشوں کو بروقت اٹھانے و ٹھکانے لگانے کیساتھ ٹریفک کی روانی کیلئے مو ¿ثر اقدامات و پلا ن کی ضرورت ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) پاکستان راجونی اتحاد میں شامل ایم آر پی چیئرمین امیر پٹی ‘ خاصخیلی رہنما سردار غلام مصطفی خاصخیلی ‘ سولنگی رہنما امیر علی سولنگی ‘راجپوت رہنما عارف راجپوت ‘ ارائیں رہنما اشتیاق ارائیں ‘ مارواڑی رہنما اقبال ٹائیگر مارواڑی ‘ بلوچ رہنما عبدالحکیم رند ‘ میمن رہنما عدنان میمن‘ہیومن رائٹس رہنما امیر علی خواجہ ‘خان آف بدھوڑہ یحییٰ خانجی تنولی فرزند جونا گڑھ اقبال چاند اور این جی پی ایف کے چیئرمین عمران چنگیزی نے پنجاب میں رینجرز آپریشن اور کراچی جیسے اختیارات دینے سے حکومتی انکار اور رینجرز آپریشن کو صرف جنوبی پنجاب کے تین اضلاع تک محدود رکھنے کی کوششوں کو مسلم لیگ (ن) کا پیپلز پارٹی جیسا کردار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ رینجرز نے کراچی میں امن قائم کرکے اپنی جس افادیت کا ثبوت دیا ہے وہ ملک بھر میں رینجرز آپریشن کی متقاضی ہے کیونکہ کراچی کے عوام کو تو صرف بھتہ خوروں ‘ مافیاز اور ٹارگیٹ کلرز نے یرغمال بنایا ہوا تھا اور سندھ کے دیگر علاقوں کے عوام کو ڈاکو ¶ں ‘ اغواکاروں ‘ سیاستدانوں اور وڈیروں و جاگیرداروں نے یرغمال بنایا ہو اہے جبکہ پنجاب کی صورتحال بھی سندھ سے کچھ زیادہ مختلف نہیں ہے اسلئے کراچی کے بعد اب پورے سندھ اور پورے پنجاب میں بھی بلا تفریق رینجرز آپریشن ہونا چاہئے کیونکہ لاہور کراچی سے بھی بدتر حالات کا شکار ہے اور پنجاب کے عوام سندھ سے زیادہ عوام دشمن قوتوں کے مظالم کو بھگت رہے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کراچی (اسٹاف رپورٹر) روزی و روٹی اور لبا س کے بعد علاج و تعلیم انسانی کی بنیادی ضرورتیں ہیں مگر گا ¶ں ‘ دیہات اور کچے کے علاقوں میں بسنے والوں کو حکومتی سطح پر نظر انداز کئے جانے کے باعث وہ بنیادی سہولیات سے محرومی کی مسائل زدہ زندگی گزارنے پر مجبور ہیں جن میں سولنگی برادری سر فہرست ہے اسلئے حکمران گا ¶ں و دیہاتوں اور کچے کے علاقوں میں بھی عوام کو بنیادی سہولیات کی مکمل فراہمی یقینی بنائیں وگرنہ سولنگی برادری اپنے حقوق کے حصول کیلئے یکجا و منظم ہے اور حکمران جماعت کیخلاف انتخاب لڑنے کا آئینی حق محفوظ رکھتی ہے۔ یہ بات پاکستان سولنگی اتحاد کے سینئر رہنما امیر سولنگی سندھ کے صوبائی جنرل سیکریٹری ایڈوکیٹ کرم اللہ سولنگی کی قیادت میں عبدالخالق سولنگی ‘ شفیق الرحمن سولنگی ‘ عمر سولنگی ‘غلام نبی سولنگی‘اصغر علی سولنگی ‘سبحان سولنگی‘محمد ذبیر سولنگی‘حبیب خان سولنگی ‘اکرم سولنگی‘برخوردار سولنگی‘شفقت نذیر سولنگی ‘ ایڈوکیٹ اقبال سولنگی‘ رمضان سولنگی ‘ بشیر سولنگی ‘ ارشاد سولنگی ‘ گل شیر سولنگی‘ عابد سولنگی ‘ ندیم سولنگی اور عباس سولنگی پر مشتمل ملاقات کیلئے آنے والے وفد سے انچارج میڈیا سیل نعمت اللہ سولنگی ‘ ایاز سولنگی اور ڈاکٹر قدیر سولنگی کے ہمراہ ملاقات کے دوران کہی۔