کراچی کی خبریں 14/6/2017

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پانامہ کیس تحقیقات کیلئے سپریم کورٹ کے حکم پر بنائی گئی جے آئی ٹی کی جانب سے وزیراعظم کو سمن کے اجراءپر تبصرہ کرتے ہوئے محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے قائد و چیئرمین امیر پٹی نے کہا ہے کہ پاکستان میں اختیار و اقتدار پر استحصالی طبقات کاقبضہ ہے اسلئے استحصال زدہ نظام میں ایک عام ‘ دیانتدار اور محب وطن پاکستانی ایک سرکاری ملازمت بھی حاصل نہیں کرسکتا اور اگر حاصل کرلیتا ہے تو نظام کا حصہ بنے بغیر اپنے عہدے پر نہیں رہ سکتا تو پھر حکمران ‘ ادارے ‘ ان کے سربراہان اور افسران کس طرح اس کثافت و آلودگی سے محفوظ رہتے ہوئے اپنی افادیت سے عوام کو فیضیاب کرکے عدل ‘ انصاف اور قومی و عوامی مفادات کا تحفظ کرسکتے ہیں اسلئے عوام کو یقین ہے کہ جب تک استحصالی نظام کا مکمل خاتمہ نہیں ہوگا نہ تو انہیں انصاف ملے گا اور نہ ہی کسی قومی مجرم کا حقیقی احتساب ہوگا اسلئے عوام یہ سمجھ رہے ہیں کہ جے آئی ٹی کی ساری تگ و دو کا مقصد صرف وزیراعظم اور ان کے خاندان کو کلین چٹ کی فراہمی کے ذریعے خودساختہ حب الوطنی پر مہر تصدیق ثبت کرکے ان کے اقتدار کو خاندانی بادشاہت کی طرح در نسل مضبوط کرنا ہے ۔

امریکہ سعودیہ کے ذریعے مسلم دنیا کو باجگزار بنانا چاہتا ہے ‘ جی کیو ایم
ایران ‘ سعودیہ اورقطر تعلقات کی کشیدگی مسلم دنیا کے مستقبل کیلئے خطرنا ک ہے ‘ گجراتی سرکار
عالم اسلام کے تنازعات میں پاکستان کو غیر جانبدار انہ و مصالحانہ کردار ادا کرنا ہوگا ‘ سورٹھ ویر

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) دہشتگردی کے خاتمہ کے نام پر امریکہ 41رکنی اسلامی اتحاد کو قطر کیخلاف استعمال کرتے ہوئے عراق کی طرح قطر کو بھی اپنا باجگزار بناچاہتا ہے اورا س مقصد کیلئے شہنشاہیت کی بقا کی کوششوں میں مصروف سعودی قیادت کا کاندھا استعمال کرنے کی امریکی سازش اُمت مسلمہ کے اتحاد و مستقبل کیلئے انتہائی خطرات کی علامت ہے ان حالات میں پاکستان کا ہر طرح سے غیر جانبدار رہتے ہوئے قطر ودیگر عرب ممالک کے درمیان مصالحت و ثالثی کا مخلصانہ کردار ہی پاکستان اور عالم اسلام کیلئے سودمند ثابت ہوسکتا ہے ۔گجراتی قومی موومنٹ کے سربراہ گجراتی سرکار امیر سولنگی عرف پٹی والا المعروف سورٹھ ویرنے کہا ہے کہ سعودی و ایرانی قیادت کی باہمی جنگ و نفاق سے فائدہ اٹھانے کیلئے امریکہ جس طرح سعودی عرب کو اور سعودی عرب دیگر عرب ریاستوں کو استعمال کررہا ہے وہ عالم اسلام کے مستقبل کیلئے کسی بھی طور نیک شگون نہیں ہے اسلئے ضروری ہے کہ ایران ‘ سعودیہ اور قطر سمیت تمام عالم اسلام کے اختلافات کو ختم کراکر سب کو امریکہ ‘ اسرائیل ‘ بھارت اور دیگر سامراجی قوتوں کیخلاف متحدکرکے ان کا ناطقہ بند کیا جائے ۔

پاکستان میں داعش نیٹ ورک پھل پھول رہا ہے ‘ راجونی اتحاد
بلوچستان میں لشکر جھنگوی العالمی کی دہشتگردانہ کاروائیاں‘ داعش نیٹ ورک کا ثبوت ہیں
داعش کو پاکستان میں پھیلنے سے روکا نہ گیا تو پاکستان کا مستقبل برباد ہوجائے گا ‘ امیر خواجہ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) قلات میں دستی بم حملے اورکوئٹہ میں چیک پوسٹوں پر فائرنگ واقعات کو بلوچستان میں دہشتگردی کا نیا تسلسل قرار دیتے ہوئے پاکستان راجونی اتحاد میں شامل ایم آر پی چیئرمین امیر پٹی ‘ خاصخیلی رہنما سردار غلام مصطفی خاصخیلی ‘ سولنگی رہنما امیر علی سولنگی © ‘راجپوت رہنما عارف راجپوت ‘ ارائیں رہنما اشتیاق ارائیں ‘ مارواڑی رہنما اقبال ٹائیگر مارواڑی ‘ بلوچ رہنما عبدالحکیم رند ‘ میمن رہنما عدنان میمن‘ہیومن رائٹس رہنما امیر علی خواجہ‘ خان آف بدھوڑہ یحییٰ خانجی تنولی‘ عمرا ن چنگیزی و دیگرنے کہا ہے کہ ان دہشتگردانہ حملوں کی ذمہ داری داعش اورکالعدم تحریک طالبان کی معاونت سے کام کرنے والی لشکر جھنگوی العالمی کی جانب سے قبول کئے جانے کے بعد یہ واضح ہوگیا ہے کہ پاکستان میں داعش نیٹ ورک منظم ہورہا ہے جو پاکستان کے مستقبل کیلئے بھیانک خطرے کی علامت ہے جو نیشنل ایکشن پلان پر تمام مصلحتوں سے بالاتر ہوکر اس کی روح کے مطابق عملدرآمد اور دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں و سرپرستوں کیخلاف احتسابی کاروائی کی متقاضی ہے خواہ وہ دفاعی ‘ حفاظتی ‘ انتظامی ‘ خدماتی ‘ تعلیمی ‘ سماجی ‘ انصافی و دیگراداروں کی صفوں میں چھپے ہوں یا ایوانوں اور پارلیمانوں میں بیٹھے ہوں صف کو کیفر کردارتک پہنچا نا ہی پاکستان کے محفوظ مستقبل کیلئے لازم ہے ۔

عوام کی زندگی کو جہنم بنانے والوں سے نجات ضروری ہے ‘ سولنگی اتحاد
مسائل سے نجات کیلئے اس بار عوام کو اپنا ووٹ حکمرانوں کے احتساب کیلئے استعمال کرنا ہوگا
عوام روایتی سیاستدانوںا ور سیاسی جماعتوں کے بجائے مخلص و دیانتدار قیادت کا انتخاب کریں

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) پاکستان سولنگی اتحاد کے سینئر و بزرگ رہنما امیر سولنگی نے کہا ہے کہ انتخابات میں شخصیت پرستی کے عوامی اظہار اور روایتی سیاسی جماعتوں و شخصیتوں پر اظہارکی وجہ سے عوام دشمنوں ’ ظالموں ‘ لٹیروں اور چوروں نے قومی و صوبائی پارلیمانوں اور ایوانوںپر قبضہ کرنے کیساتھ اداروں کو یرغمال اور سرکاری مشینری و ملازمین کو غلام بناکر عوام کو عرصہ حیات تنگ کرکے عوام کی زندگی کو جہنم بنادیا ہے ‘ مہنگائی نے عوام کا لہو نچوڑ رکھا ہے ‘بجلی پانی گیس کی عدم دستیابی نے زندگی اجیرن بنارکھی ہے ‘ علاج و معالجے کی سہولیات سے محرومی اور تعلیم کا ناقص نظام عوام کیلئے سوہان روح بنا ہوا ہے‘ صفائی کا فقدان غذائی قلت ‘ عدم تحفظ ‘ نا انصافی سے پہلے سے ناتواں عوام کی صحت کا دشمن بنا ہوا ہے اور سڑکوں کی توٹ پھوٹ ‘ پتھارے مافیاز کو حاصل آزادی اور قبضہ مافیا ز کی سرپرستی کے باعث ٹریفک جام نے عوام کو پریشان کررکھا ہے جبکہ بڑھتی ہوئی آبادی اور حکومتی و سیاسی کرپشن کے باعث گھٹتے ہوئے وسائل نے روزگار کے مواقع محدود کرکے عوام کو مفلسانہ زندگی گزارنے پر مجبور کررکھا ہے اور اگر عوام اس مسائل و مصائب زدہ زندگی سے نجات چاہتے ہیں تو انہیں اب کی بار اپنا ووٹ ان عوام دشمن روایتی سیاستدانوں اور روایتی سیاسی جماعتوں کے انتخاب کی بجائے ان کے احتساب کیلئے استعمال کرنا ہوگا ۔

یوم علی ؑکی روح پرور تقریب 23رمضان کو کتیانہ ہال میں ہوگی
تقریب میں مادر جونا گڑھ مسرت جہاں شاہ بیگم کیلئے دعائے صحت و شفا بھی کی جائیگی!
روحانی مصنف الطاف میمن ایڈوکیٹ کی دو نئی روحانی تصانیف کی رونمائی بھی کی جائیگی !

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) جوناگڑھ اسٹیٹ مسلم فیڈریشن ‘ دی میمن جنرل جماعت ‘ سایانی ویلفیئر ایسوسی ایشن ‘ جونا گڑھ کاٹھیاواڑ ویلفیئر کمیٹی اور گجراتی قومی موومنٹ کے اشتراک سے 18جون بروز اتوار بمطابق 23رمضان المبارک بعد از نمازتراویح شب11بجے کتیانہ میمن ہال‘ نزد بانٹوا اسپتال کھارادر میں ”یوم حضرت علی علیہ السلام “کی روح پرور تقریب منعقد کی جائے گی جس میں شاہ گجرات میراں سید علی داتارؒ اور گیڈ بگسرا جونا گڑھ کے معروف ولی اللہ حضرت اسماعیل شاہ ؒکی فاتح خوانی ہوگی جبکہ معروف روحانی تصانیف نگار الطاف حسین میمن ایڈوکیٹ کی فخرکاٹھیاواڑ حضرت خواجہ افضال حسین چشتی ؒ اور بلدیہ ٹا ¶ن گجرات کالونی کے مشہور اولیاءسلطان مانگرول حضرت سلطان میاں باپوؒ کے روحانی کردار وخدمات پر مشتمل دو نئے تصنیف شدہ رسالوں کی رونمائی بھی کی جائے گی ۔ اس روح پرور تقریب کے مہمان خصوصی گجراتی قومی موومنٹ کے سربراہ گجراتی سرکار امیر سولنگی عرف پٹی والا المعروف سورٹھ ویر اورصدر محفل بانی وچیئرمین دی میمن جنرل جماعت محمد صدیق عثمان سایانی اور فرزند جونا گڑھ اقبال چاند ہونگے ۔تقریب میںمیمن ‘ گجراتی کاٹھیاواڑی خواتین میں تعلیم کی کمی اور طلاقوں کے بڑھتے ہوئے رجحان کے سدباب کے حوالے سے مذاکرہ بھی ہوگا جبکہ نواب آف بھوپال کی علیل صاحبزادی ‘سابق گورنر سندھ ہز ہائی نیس نواب دلاور خانجی مرحوم کی بیوہ اور نواب آف جونا گڑھ نواب جہانگیر خانجی کی والدہ ماجدہ مادر جونا گڑھ مسرت جہاں شاہ بیگم کیلئے صحت و شفاءاور درازی عمر کیلئے دعا بھی کی جائے گی۔
5