کراچی: سی ویو اور تین ہٹی کے قریب ٹریفک حادثات ، 4 افراد شدید زخمی

Accident

Accident

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں سی ویو اور تین ہٹی کے قریب ٹریفک حادثات میں 4 افراد شدید زخمی ہوگئے۔

تین ہٹی کے قریب تیز رفتار سوزوکی الٹ گئی،جس کے باعث اس میں موجود 3 افراد زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لئے قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا،ریسکیوذرائع کے مطابق تمام افراد معمولی زخمی ہیں۔

کلفٹن میں سی ویو کے قریب تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 30 سالہ بابل شخص شدید زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کے لئے جناح ہسپتال منتقل کردیا گیا ،جبکہ گاڑی سوار گاڑی سمیت فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔