کراچی میں 25 اور 26 ستمبر کو بارش کا امکان

Rain

Rain

کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) محکہ موسمیات کے مطابق شہر میں 25 اور 26 ستمبر کو ہلکی بارش کا امکان ہے۔

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ بحیرہ عرب میں موجود ڈیپ ڈپریشن سمندری طوفان میں تبدیل ہو گیا ہے جو کہ کراچی کے جنوب مغرب سے 510 کلو میٹر دور ہے۔

سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ 24 اور 25 ستمبر تک سمندری طوفان اومان کے ساحل پر اثرانداز ہو سکتا ہے جب کہ 25 ستمبر کی شام سے سمندری ہوائیں بحال ہونے کا امکان ہے۔

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں 25 اور 26 ستمبر کو کراچی میں ہلکی بارش کا بھی امکان ہے لیکن پاکستان کی ساحلی پٹی کو سمندری طوفان سے کوئی خطرہ نہیں ہے تاہم سندھ کے ماہی گیر گہرے سمندر میں نہ جائیں۔

واضح رہے کہ کراچی میں گزشتہ دنوں سے معتدل ہیٹ ویو کی صورتحال ہےجس دوران پارہ 38 سے 40 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان ہے۔