کراچی: سندھ میں گیس کا ایک اور ذخیرہ دریافت

Sindh Gas Discovery

Sindh Gas Discovery

کراچی (جیوڈیسک) ملک میں جاری توانائی بحران پر قابو پانے کے لئے جہاں بین الاقوامی سطح پر پاکستان کے دوسرے ممالک سے رابطے ہو رہے ہیں۔ وہی مقامی سطح پر بھی تیل و گیس کی تلاش کے لئے مختلف کمپنیاں کام کر رہی ہیں۔

پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ کمپنی کے جاری اعلامیے کے مطابق گیس کا ذخیرہ مٹیاری ڈسٹرک سے دریافت کیا گیا ہے۔

ابتدائی نتائج کے مطابق اس دریافت سے یومیہ 87 لاکھ مکعب فٹ گیس نکل رہی ہے۔

ماہرین کے مطابق پاکستان میں توانائی بحران پر قابو پانے کے لئے جہاں گیس درآمداد کی جا رہی ہے وہاں اس قسم کی دریافت سے گیس کی طلب کو پورا کرنے میں کچھ مدد ضرور ملے گی۔