کراچی امن اسپورٹس فیسٹیول : باسکٹ بال ٹورنامنٹ کا آغاز 7 اگست سے آرام باغ کورٹ پر ہو گا

Karachi Basketball

Karachi Basketball

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام محکمہ کھیل حکومت سندھ کے تعاون سے “کراچی امن اسپورٹس فیسٹیول “باسکٹ بال ٹورنامنٹ کا آغاز مورخہ 7اگست 2016ء بروز اتوار سے آرام باغ باسکٹ بال کورٹ پر ہو گا۔

ٹورنامنٹ کا افتتاح پرائیویٹ اسکول مینجمنٹ کے چیئر مین سید خالد شاہ کرینگے جبکہ افتتاحی تقریب کی صدارت کراچی تاجر الائنس کے چیئر مین ایاز میمن موتی والا کرینگے یہ اعلان کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر حاجی غلام محمد خان نے کیا انہوں نے ٹورنامنٹ کے لئے طارق حسین کو سیکریٹری نامزد کیا ہے۔
جاری کردہ ۔میڈیا کوارڈینٹر