کراچی : اسٹیڈیم روڈ پر ڈمپر کی ٹکر سے دو موٹرسائیکل سوار افراد ہلاک

Accident

Accident

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میںاسٹیڈیم روڈ پر ڈمپر کی ٹکر سے دو موٹرسائیکل سوار افراد ہلاک ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق اسٹیڈیم روڈ پر ڈمپر کی ٹکر سے دو موٹرسائیکل سوار افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لئے قریبی واقع نجی ہسپتال منتقل کردیا گیا ،جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے 2 گھنٹے بعد دم توڑ گئے۔

ڈمپر کا ڈرائیور موقع پاتے ہی جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا جبکہ پولیس نے ڈمپر کو قبضے میں لے لیا۔