کراچی : کالعدم تحریک طالبان افغانستان کا اہم کمانڈر گرفتار

Arrest

Arrest

کراچی (جیوڈیسک) سی ٹی ڈی پولیس نے تحریک طالبان افغانستان کے اہم کمانڈر عمر حیات کو اورنگی ٹائون سے گرفتار کیا۔ ایس ایس پی سی ٹی ڈی جنید شیخ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ دہشت گرد نے کامرہ ائیر بیس پر حملے کے لئے 2 خود کش بمبار تیار کئے تھے جو اپنے مقصد میں کامیاب نہیں ہو سکے۔

ملزم عید الضحیٰ پر کراچی میں بھی دہشت گردی کی بڑی واردات کی منصوبہ کر رہا تھا۔ ملزم نے 15 افغانی فوجیوں اور آئی بی کے انسپکٹر کو بھی شہید کرنے کا اعتراف کیا ہے۔ ایس ایس پی کے مطابق ملزم خود کش بمبار اور بم تیار کرنے کا ماہر ہے۔

سی ٹی ڈی پولیس نے ملزم کے قبضے سے خود کش جیکٹ اور بارودی مواد بھی برآمد کیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم کے دیگر 7 ساتھی بھی کراچی میں موجود ہیں جن کی گرفتاری کے لئے مختلف علاقوں میں چھاپے میں مارے جا رہے ہیں۔