کراچی: تشدد اور فائرنگ کے واقعات میں 5 افراد جاں بحق

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) ناظم آباد مین گجرو نالے کے قریب فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ بلدیہ مواچھ گوٹھ میں فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوا۔ پولیس کے مطابق مقتول ایک شخص کی شناخت محمد شہزاد کے نام سے کر لی گئی ہے۔

اورنگی ٹائون کے علاقے فقیر کالونی میں فائرنگ سے ایک شخص زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھا۔ مقتول کی شناخت نہیں ہو سکی۔

فیڈرل بی ایریا کے بلاک سولہ سے رات گئے ایک شخص اختر منظور کی صندوق سے لاش ملی ہے۔ پولیس کے مطابق مقتول کیٹرنگ کا کام کرتا تھا اسے 22 ستمبر تیسرا ٹائون سے اغوا کر کے 50 لاکھ روپے تاوان طلب کیا گیا تھا۔

نیپا چورنگی فیدڑل بی ایریا اور نارتھ ناظم آباد میں فائرنگ سے تین افراد زخمی ہوئے۔ کیماڑی میں سمندر سے ڈوبی ایک لاش ملی ہے۔ متوفی کی شناخت نہیں ہو سکی۔