کشمیریوں پر ہونے والے مظالم کے خلاف دنیا بھر کی طرح ضلع بدین میں بھی ریلیوں اور مظاہروں کا انعقاد

Badin Rally

Badin Rally

بدین (عمران عباس) کشمیریوں پر ہونے والے مظالم کے خلاف دنیا بھر کی طرح ضلع بدین میں بھی ریلیوں اور مظاہروں کا انعقاد کیا گیا،فضا کشمیر بنے گا پاکستان کے نعروں سے گونج اٹھی۔

ضلع بھر کے مختلف شہروں ٹنڈوباگو، گولارچی، ماتلی ، تلہار سمیت بدین میں کشمریوں سے اظہار یکجہتی منانے کے لیئے ریلیوں اور مظاہروں کا انعقاد کیا گیا، بدین میں جماعت اسلامی، تحریک آزادی جموں کشمیر اور دیگر تنظیموں کی جانب سے اللہ والا چوک سے پریس کلب تک ریلی نکالی گئی۔ ریلی میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔

جبکہ ریلی میں لگنے والے نعرے کشمیر بنے گا پاکستان سے فضائیں گونج اٹھی، ریلی سے خطاب کرتے ہوئے رہنماؤں غلام رسول احمدانی، ابو عماد، اللہ بچایو ھالیپوتہ، علی مردان شاہ اور دیگرنے کہا کہ کشمیر ہمارا اٹوٹ انگ ہے جسے کسی بھی حالت میں ہم سے جدا نہیں کیا جاسکتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ کشمیر میں انڈیا کی جانب سے کیا جانے ولا قتل عام پر دنیا پوری خاموش تماشائی بنی بیٹھی ہے ، لیکن ہم نا کبھی خاموش تھے اور ناہی ہم کو کوئی خاموش کراسکتا ہے کیوں کہ کشمیر میں شہید ہونے والے ہمارے بھائی ہیں۔

رہنماؤں کا مزید کہنا تھا کہ 5 فروری کو کشمیر کا دن منا کر ہم دنیا کو یہ بتا دینا چاہتے ہیں کہ دیکھو دنیا والو کوئی کشمیر کے بے گناہ اور نہتے شہریوں کے ساتھ ہو نا ہو مگر ہم ان کے ساتھ تھے ہیں اور ہمیشہ رہیں گے۔