کشمیر نیشنل پارٹی کے زیراہتمام آل پارٹیز کانفرنس میں رہنماؤں کا اظہار خیال

لوٹن برطانیہ (تیمور لون) ذاتی مفادات پر قومی مفادات کو ترجیح نہ دی گئی تو اگلے ستر سال بھی ہم خود کو جہاں آج کھڑے ہیں وہیں پائیں گے۔ جموں کشمیر ایک اکائی ہے، اس کی مذہب، علاقے یا کسی بھی اور بنیادوں پر تقسیم ہر گز قبول نہیں کی جا سکتی ، ریاست جموں کشمیر کثیرالثقافتی اور کثیر المذاہب ریاست کے طور پر بحرصورت برقرار رہنی چاہئے۔ ریاست کو ۱۵ اگست ۱۹۴۷ والی پوزیشن پر بحال کیا جائے۔ کشمیر نیشنل پارٹی کے زیراہتمام آل پارٹیز کانفرنس میں رہنماؤں کا اظہار خیال۔ تفصیلات کے مطابق برطانیہ کے شہر لوٹن میں کشمیر نیشنل پارٹی کی جانب سے آل پارٹیز کانفرن ستر سالہ جدو جہد میں کشمیریوں نے کیا کھویا کیا پایا کے موضوع پر کا انعقاد کیا گیا۔کانفرنس میں بڑی تعداد میں تمام کشمیری سیاسی جماعتوں کے قائدین نے شرکت کی۔

کانفرنس کی صدارت کشمیر نیشنل پارٹی کے صدر چوہدری سرور نے اور مہمان خصوصی شوکت مقبول بٹ تھے جبکہ نظامت کے فرائض عباس بٹ نے ادا کئے ۔ شوکت مقبول بٹ ، عباس بٹ ،محمود کشمیری ، زبیر انصاری،آصف مسعود چوہدری ، ڈاکٹر مسفر حسن ،شبیر چوہدری ،ایوب راٹھور ،صابر گل ، چوہدری سرور ، ممتاز راٹھور ، لائق علی خان ، رفیق مغل ، امجد یوسف ، کونسلر غلام حسین ، انعام الحق نامی و دیگر رہنماؤں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آر پار کشمیرپر مسلط کئے گئے حکمرانوں کی نظر صرف ذاتی مفادات تک ہی محدود رہی ہے جس نے قوم کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا، ہمیں سوچنا ہوگا کہ طویل قربانیوں کے باوجود کشمیری ابھی تک آزادی کی نعمت سے کیوں محروم ہیں گلگت بلتستان ریاست جموں کشمیرکا آئنی حصہ ہے پوری ریاست ایک اکائی ہے اور ریاست کو دو قومی نظریہ یا کسی اور بنیاد پر سے کسی صورت بھی تقسیم نہیں جا سکتا۔ تمام سیاسی جماعتوں کا ایک نقطہ پر متفق ہو کر کام کرنا وقت کی عین ضرورت ہے۔

رہنماؤں نے مطالبہ کیا کہریاست کو ۱۵ اگست ۱۹۴۷ والی پوزیشن پر بحال کیا جانا چاہئے ۔ اس دوران اتحاد کی ضرورت کو اجاگر کرتے ہوئے رہنماؤں نے کہا کہ یوم مقبول کے موقع پر تمام سیاسی جماعتیں ۱۱فروری کو انڈین ایمبیسی لندن کے سامنے احتجاجی مظاہرہ میں شرکت کرتے ہوئے اتحاد کا عملی نمونہ پیش کرنا ہوگا۔

رہنماؤں نے کنٹرول لائن پر دونوں جانب سے بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجہ میں کشمیریوں کے جانی و مالی نقصان کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ گولی اِس پر سے چلے یا اُس پار سے نقصان کشمیریوں کو ہی اٹھانا پڑتا ہے ۔ رہنماؤں کا کہنا تھا کہ غیر ملکی افواج سے ریاست کو پاک کیا جانا چاہئے اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق دونوں ممالک اپنی فوجیں ریاست سے بے دخل کریں اور ریاست کی جان چھوڑیں اسی میں دونوں ممالک کی ترقی کا راز بھی مضمر ہے۔

کانفرنس میں شوکت مقبول بٹ ، عباس بٹ چیئرمین کشمیر نیشنل پارٹی ،محمود کشمیری ، زبیر انصاری،آصف مسعود چوہدری ، ڈاکٹر مسفر حسن شبیر چوہدری ،ایوب راٹھور ،صابر گل ، چوہدری سرور ، ممتاز بٹ ، لائق علی خان ، رفیق مغل ، امجد یوسف ، کونسلر غلام حسین ، ذوالفقار حسین ، محمد قاسم ، زاہد لون ، عاصم مرزا ، فیصل حسین ، عبدالحمید بٹ ، محمد قاسم ، راجہ کمان افسر ، انعام الحق نامی ، ،نواز مجید ، لائق علی خان ، پروفیسر ریاض پراچہ ، صفدر بخاری اور دیگر نے بھی شرکت کی۔

All Parties Conference

All Parties Conference