قصور کی خبریں 22/8/2016

PPP

PPP

قصور (بیورو رپورٹ) سابق وزیراعظم پاکستان راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری عوام کی امید ہیں، آنیوالے انتخابات میں پاکستان پیپلزپارٹی بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گی، موجودہ حکومت تاریخ کی بدترین کرپشن اور لوٹ مار میں مصروف ہے حیرت اس بات پر ہے کہ پھربھی ڈھٹائی سے گڈگورنینس اور اچھی حکمرانی کی مثالیں دی جارہی ہیں ،پانامہ لیکس پرحکومت کو بھاگنے نہیں دیں گے ،تمام سیاسی جماعتیں فیصلہ کن تحریک کیلئے متحد ہونے کے قریب ہیں،آنیوالے دنوں میں پورے پاکستان سے اچھی اور مخلص لیڈرشپ سامنے لائیں گے ، سندھ میں وزیراعلی کی تبدیلی پارٹی قیادت کا اچھافیصلہ ہے ، ہمارے اوپرلگائے جانیوالے الزامات محض الزامات رہیں گے ان خیالات کااظہار انہوں نے قصور میں ورکزر کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، اس موقع پر سابق چیئرمین پبلک آکائونٹ کمیٹی ندیم افضل چن ،چوہدری منظور احمد،مرزا نسیم الحسن بیگ ایڈوکیٹ ودیگر بھی موجود تھے ، پاکستان پیپلزپارٹی کے سابق وزیراعظم پاکستان راجہ پرویزاشرف نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی اکثریت دھاندلی ایوان میں بیٹھی ہے کل تک ہمیں کرپٹ کہنے والے آج کونسی عوامی خدمت کررہے ہیں آج عدالتی فیصلوں کا مذاق اڑایا جاتا ہے اور انکے وزیر ٹی وی پروگرامز میں بیٹھ کر ترقی و خوشحالی کی باتیں کرکے قوم کو گمراہ کرتے ہیں ، ہمارے پاس صرف عوام کی طاقت تھی اور ہم نے حقیقی خدمت کی آج کے حالات سب کے سامنے ہیں ،سابق وزیراعظم پاکستان نے کہا کہ نگری حضرت بابا بلھے شاہ پی پی پی کاقلعہ ہے ،یہاں کے شہریوں نے آج بھرپور استقبال کرکے ثابت کردیا ہے کہ یہاں سے بھی حکومت کو ہمارے جیالے ٹف ٹائم دینگے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

قصور(بیورورپورٹ )صحافیوں پر دہشتگردی کے مقدمات ، سابق وزیراعظم پاکستان راجہ پرویزاشرف کی شدید مذمت ،سابق ایم ایس ڈاکٹر اشرف جاوید کو او ایس ڈی بنانا کافی نہیں ہے ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹرطارق مسعود کو صوبہ بدرکیا جائے ،مطالبہ تفصیلات کے مطابق قصور میں پریس کلب کے صدر ڈاکٹرسلیم الرحمن ، صدر یونین آف جرنلسٹس عطاء محمدقصوری ، صدر الیکٹرونک میڈیا محمداجمل شاد نے دیگر صحافیوں کے وفد کے ہمراہ سابق وزیراعظم پاکستان راجہ پرویزاشرف سے ملاقات کی ،اور انہیں صورتحال سے آگا ہ کیا ،جس پر راجہ پرویزاشرف نے صحافیوں پر دہشتگردی کے مقدمہ کی شدید مذمت کی اور کہا کہ پیپلزپارٹی صحافیوں کے ساتھ کھڑی ہے ،ہم اس بدترین کاروائی پر اسمبلی کے فلور پراحتجاج کریں گے ،انہوں نے مطالبہ کیا کہ سابق ایم ایس ڈاکٹر اشرف جاوید کو او ایس ڈی بنانا کافی نہیں ہے ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹرطارق مسعود کو صوبہ بدرکیا جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

قصور(بیورورپورٹ )حضرت بابا بلھے شاہ کے 259 ویں عرس کے حوالے سے فول پروف سیکورٹی کے انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں،ڈی پی او قصور علی ناصر رضوی ،تفصیلات کے مطابق سرپرست مذہبی امور کمیٹی حاجی صفدر علی انصاری اورچیئرمین مذہبی امور کمیٹی حاجی عبدالطیف قادری کے مطابق حضرت بابا بلھے شاہ کا 259 واں عرس 25اگست سے شروع ہورہا ہے،عرس کی تقریبات 25اگست بروز جمعرات سے شروع ہوکر 27 اگست تک جاری رہیں گی،ڈی پی او قصور علی ناصر رضوی،حاجی صفدر علی انصاری اورچیئرمین مذہبی امور کمیٹی حاجی عبدالطیف قادری اور دیگر ممبران نے عرس کے موقع پر سیکورٹی کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے دربار حضرت بلھے شاہ کا دورہ کیا،اس موقع پر ڈی پی او نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ عرس کے موقع پر آنے والے زائرین کی حفاظت کے لئے سیکورٹی کے فول انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں،عرس کی سیکورٹی کے لئے ایک ایس پی،دو ڈی ایس پی ،اور بارہ انسپکٹروں سمیت 1000 پولیس اہلکار ڈیوٹی سرانجام دیں گے،سیکورٹی کے لئے سی سی ٹی وی کیمرے اورواک تھرو گیٹس نصب کئے جاچکے ہیں اور میٹل ڈیٹکٹرز کے ذریعے آنے والے تمام زائرین کی چیکنگ کی جائے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Dpo Vizits Bullay Shah

Dpo Vizits Bullay Shah

قصور(بیورورپورٹ ) مخالفین نے لاہور کے شہری ایڈووکیٹ کو فائرنگ کرکے قتل کردیااور لاش کوفیروز پور روڈ پر ٹول پلاز ہ مصطفی آباد کے قریب کھیتوں میں پھینک کر فرار ہوگئے،تفصیلات کے مطابق شہریوں نے فیروز پور روڈ پر ٹول پلاز ہ مصطفی آبادکے قریب ایک شخص کی نعش دیکھ کر پولیس کو اطلاع کردی،جس پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضے میں لیکر مقدمہ درج کرلیا،پولیس ذرائع کے مطابق مقتول لاہور کا رہائشی ایک وکیل ہے،جسے نامعلوم ملزمان نے گولیاں مار کر قتل کردیا اور اس کی لاش کوفیروز پور روڈ پر ٹول پلاز ہ مصطفی آباد کے قریب کھیتوں میں پھینک کر فرارہوگئے، مقتول کی شناخت ناصر علی کے نام سے ہوئی ہے۔پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

قصور(بیورورپورٹ )چوکی انچار ج بھسر پورہ نے بھسر پورہ کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے لاکھوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کرکے منشیات فروش کو گرفتار کرلیا،مقدمہ درج ،تفصیلات کے مطابق چوکی انچارج بھسر پورہ ضیاء اللہ کو خفیہ اطلاع ملی کہ ملزم عبدالرزاق عرف جاکا فوجی منشیات کی بھاری کھیپ کی سپلائی کے لئے بھسر پورہ گلی نمبر سات میں موجود ہے ،جس پر پولیس نے چھاپہ مار ملزم عبدالرزاق کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کرکے اسے رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

قصور(بیورورپورٹ )ڈسٹرکٹ جیل قصور میں قید حوالاتی جاں بحق،تفصیلات کے مطابق رتنے والا کا رہائشی ملزم منظور حسین ڈسٹرکٹ جیل قصور میں قتل کے مقدمے بند تھا،گزشتہ روز اچانک طبیعت خراب ہونے پر اسے لاہور کے ہسپتال میں لے جایاگیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکا،جیل حکام کے مطابق منظور حسین اپنی طبعی موت مرا ہے ،اس پر کسی قسم کا تشدد وغیرہ نہیں کیا گیا،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

قصور(بیورورپورٹ ) بی آر بی نہر کے پل نہرگدوکی سے پانچ سالہ نا معلوم بچے کی لاش بر آمد، پولیس تھانہ مصطفی آباد نے لاش قبضہ میں لیکر ضابطہ کی کاروائی مکمل کرلی، پولیس ذرائع کے مطابق تاحال بچے کے ورثہ کا پتہ نہیں چل سکا تاہم پولیس نے ورثاء کی تلاش شروع کردی ہے۔