قصور کی خبریں 30/08/2015

Kasur

Kasur

قصور (محمد عمران سلفی سے) چیرمین سینٹ ، اور پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما ء میاں رضا ربانی نے کہا کہ بھارتی جارحیت سے پاکستان کے معصوم بچے ، خواتین اور شہری اپنی قیمتی جانوں سے جا رہے ہیں ،بھارت کھلے عوام پاکستانی سرحدوں کی خلاف ورزی کر کے آئے دن گولہ بار کر رہا ہے تو اقوام متحدہ اور امریکہ کو سانپ کیوں سونگھ گیا ہے ، 1973 کے آئین میں ملک کے تمام اداروں کے حقوق اور اختیارات کا کھل کر تعین کیا گیا ہے، کسی ادارے کو بھی اپنے اختیارات سے تجاوز نہیں کرنی چاہیئے ، پاک افواج ملک میں امن قائم کرنے کے لئے بے مثال قربانیاں دے رہی ہے ، ضرب عضب ہو یا کراچی کا امن پاک افواج کی قربانیوں کوقوم سلام پیش کرتی ہے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے حضرت با با بلھے شاہ کے سالانہ عرس کے موقع پر منعقدہ ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ کانفرنس سے پیپلز پارٹی کے سابق ایم این اے چوہدری منظور احمد نے بھی خطاب کیا۔

انہوں نے کہا کہ اداروں کی جانب سے اختیارات میںتجاوز کی وجہ سے پاکستان کا وفاق آج کمزور ہو رہا ہے ہمیں صوبوں کے حقوق صوبوں کو اور وفاق کے اختیارات وفاق سونپ دینے کی ضرورت ہے تاکہ ایک مظبوط وفاق عمل میں آئے جو ہم سب کے مفاد میں ہے ، میاں رضا ربانی نے کہا کہ اولیااکرام اور صوفیاں اکرام کے عمل اور اخلاق کی وجہ سے برصغیر میں اسلام کی شمع کی روشنی سیدور دور تک پھیلی اور غیر مذہب جوق در جوق اسلام میں داخل ہوا ۔ بلھے شاہ کا کلام آفاقی ہے مگر دہشت گردوں نے ان اولیاں اکرام اور صوفیاں اکران کی محفلوں کو بھی غیر بنا دیا ہے ۔تقریب کے بعد چیر مین سینٹ میاں رضا ربانی سانحہ حسین خانوالہ وڈیو اسکینڈل کے متاثیرین کے وفد سے ملے وفد چورہدری منیر احمد اور لطیف سراء ایڈووکیٹ کی قیادت میں ملا ، چیر مین نے وفد کو یقین دلایا کہ وہ متاثرین کو انصاف کے حصول کے لئے ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے اور ہر قیمت پر انصاف دلانے کو بھر پور کوشش کریں گے بلاشبہ سانحہ حسین خانوالہ ایک دلخراش واقعہ ہے اسکے ملزمان کو کیفر کردار تک ضرور پہنچنا چاہیئے بعد ازاں چیرمین سینٹ نے دربار حضرت بابا بلھے شاہ پر حاضری دی اور چادر پوشی کر کے فاتحہ خوانی کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

قصور (محمد عمران سلفی سے) ڈی پی او قصور سید علی ناصر رضوی نے بتا یا کہ بدنام زمانہ خطرناک مجرم اشتہاری ریاض کمہار ساتھی ڈاکو ریاست کمہار کے ہمراہ تھانہ صدر کے علاقہ شیخ عماد کے قریب دوران پولیس مقابلہ اپنے ساتھی ڈاکوئوںکی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا ۔دونوں مجرمان 68وارداتوں میں ملوث تھے ملزمان کے قبضہ سے 2عددپسٹل،گولیاں ،نقدی ،موبائل فون اور2عدد موٹرسائیکل برآمد ہوئیں۔ ڈی پی اوقصور نے وقوعہ کی مزید تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ گزشتہ رات محمد یونس انسپکٹر SHOتھانہ صدر قصورہمراہ دیگر ملازمان بسلسلہ گشت دیپالپور روڈ موجود تھا کہ بذریعہ وائرلیس کال موصول ہوئی کہ دولے والا کے قریب چار کس نامعلوم ملزمان اسلحہ کے زور پر مسمی عامر چوہدری سے موٹر سائیکل چھین کر جانب کھڈیاں فرار ہیں جو اس اطلاع پر ایس ایچ او صدر قصور ہمراہ ملازمان فوری طور پر جانب کھڈیاں روانہ ہوا جب شیخ عماد کے قریب پہنچا تو چار کس نامعلوم ملزمان بسواری 3عدد موٹرسائیکل نظر آئے جنہوں نے پولیس پارٹی کودیکھ کر پیچھے کی جانب فائرنگ شروع کر دی ملزمان آگے اور پیچھے پولیس کی گاڑیاں دیکھ کر موٹر سائیکل پھینک کر دو کس روہی نالہ سٹرک کی دائیں طرف دو کس سٹرک کی بائیں طرف پٹری پر پوزیشنیں سنبھال کر پولیس پارٹی پر جان سے مار دینے کی نیت سے سیدھی فائرنگ شروع کر دی۔

پولیس نے بھی حفاظت خود اختیاری کے تحت ہوائی فائرنگ کی تھوڑی دیر بعد جب فائرنگ کا تبادلہ رکا تو پولیس پارٹی نے قریب جا کر دیکھا تو دو کس ڈاکو مردہ حالت میں پڑے تھے جو اپنے ساتھی ڈاکوئوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گئے جبکہ بقایا دو کس ملزمان رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بھاگ جانے میں کامیاب ہوگئے ۔ہلاک ہونے والے ڈاکو ئوں کی شناخت ریاض کمہار اور ریاست عرف ریاستی کمہار کے ناموں سے ہوئی ۔ ملزمان کے قبضہ سے 2عددپسٹل،گولیاں ،نقدی ،موبائل فون اور2عدد موٹرسائیکل برآمد ہوئیں۔ڈی پی او قصور نے مزید بتلا یا کہ ہلاک ہونے والا مجرم اشتہاری ریاض کمہار قتل ،ڈکیتی ،راہزنی ،اقدام قتل ،پولیس مقابلہ جیسی 42سنگین وارداتوں میں ملوث تھا اور حال ہی میں ڈسٹرکٹ جیل قصور سے ضمانت پر رہا ہواتھا جبکہ اس کا بھائی ریاست عرف ریاستی کمہار ایسی ہی26وارداتوں میں ملوث تھا ۔دونوں مجرمان اپنے علاقہ میں دہشت کی علا مت سمجھے جاتے تھے انکی ہلاکت پر قصور کی عوام نے سکھ کا سانس لیتے ہوئے پولیس کی اعلیٰ کارکردگی کو سراہتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
قصور (محمد عمران سلفی سے) سرائے مغل کے نواحی گائوں باٹھ کلاں میں پسند اور غیر ذات میں شادی کرنے پر خالہ زاد بھائیوں نے فائرنگ کر کے ماں بیٹی کو قتل کر دیا۔ عرصہ قریب تین ماہ قبل ت ساجدہ بی بی کی شادی والدین نے اس کی پسند کے مطابق غیر ذات میں مسمی عمران جاوید سے کردی تھی جس کا اْس کے خالہ زاد بھائیوں سردار اور غلام نبی وغیرہ کو رنج تھا جو آج ساجدہ بی بی اپنے والدین سے ملے باٹھ کلاں آئی ہوئی تھی تو ملزمان نے فائرنگ کر کے ساجدہ بی بی اور اسکی والدہ شمیم بی بی کو فائرنگ کر کے قتل کردیا ۔پولیس تھانہ سرائے مغل نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
قصور (محمد عمران سلفی سے) مختلف دو واقعات میں دو افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔پرانا لاری اڈہ میں واقع ایک مقامی ہوٹل میں عرس دیکھنے آنیوالا نواحی گاوں ملوکی کا رہائشی جاوید جٹ رات کو سویا تو صبح مردہ حالت میں پایا گیا جبکہ نوحی گاوں لوگڑ جھگیاں میں رات کے وقت پینتس سالہ شہزاد کو شک گزرا کہ اسکی بھابھی کے کمرہ میں کوئی دوسرا شخص ہے اسنے آواز دی تو نا معلوم شخص کمرہ سے نکل کر بھاگ گیا جسپر شہزاد نے بھی اسکا پیچھا کیا اور دوڑتے ہوئے اسے دل کادورہ پڑا اور وہ موقع پر ہی زندگی کی بازی ہار گیا تاہم دونوں واقعات میں انکے لواحقین نے کاروائی نہیں کروائی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
قصور (محمد عمران سلفی سے) نواحی گائوں کٹی کلنجر میں دو خاندانوںکے درمیان مبینہ گھریلو تنازعہ پر ہونے والی فائرنگ میں دو افراد شدید زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال قصور پہنچا دیا گیا ہے ،تفصیلات کے مطابق کٹی کلنجر میں سجوارا کے بیٹوں ارشاد احمد اور صادق کے مابین گھریلو تنازعہ چلا آ رہا تھا وقوعہ کے روز دونوں خاندان طیش میں آ گئے اور انہوں نے ایک دوسرے پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں دو افراد شدید زخمی ہو گئے ،پولیس تھانہ گنڈا سنگھ والا مصروف تفتیش ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
قصور (محمد عمران سلفی سے) عثمان والا میں زہریلا کھانا کھلا کر شوہر کو قتل کر دیا گیا ، عثمان والا کے نواح قلع دائو کے میں دوسرا نکاح کرنے کے شک پر بیوی رسولاں بیبی نے خاوند کو زہریلا کھانا کھلا کر قتل کر دیا مقتول کی بہن ارشاد بی بی نے تھانہ عثمان والا میں درخواست دے دی ہیں جب کہ پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے اور ملزمان ابھی تک مفرور ہیں تفصیلات کے مطابق عثمان والا کے نواح قلع دائو کے میں جمرات کو رسولاں بی بی نے اپنے شوہر ہاشم کو زہریلا کھانا کھلا کر قتل کر دیا تھا اور اس کی بہن ارشاد بی بی نے ہاشم کی زوجہ رسولاں بی بی اور بچوں عبدالوحید سمیرا بی بی رمضان وغیرہ کے خلاف درخواست دے دی ہیں اور پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہیں جبکہ ملزمان ابھی تک مفرور ہیں