قصور میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 2 ڈاکو ہلاک، 2 فرار

Police Encounter

Police Encounter

قصور (جیوڈیسک) دیپال پور روڈ پر مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 2 ڈاکو ہلاک جب کہ 2 فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

قصور پولیس کے مطابق دیپال پور روڈ پر 4 ڈاکوؤں کے ایک شہری سے موٹر سائیکل چھین کر فرار کی اطلاع پر پولیس کی گشتی ٹیم نے ان کا پیچھا کیا، پولیس کو دیکھ کر ملزمان نے فائرنگ کردی، جوابی کارروائی میں 2 ڈاکو ہلاک جب کہ 2 فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

دونوں ڈاکووؤں کی لاشوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال قصور منتقل کیا گیا جہاں ان کی شناخت رازق عرف ریاض اور ریاست علی کے نام سے ہوئی، پولیس کا کہنا ہے کہ مرنے والے دونوں ڈاکو بھائی ہیں۔ رازق ڈکیتی، اقدام قتل اور قتل کی 42 جب کہ ریاست جرائم کی 26 وارداتوں میں ملوث تھا۔