قصور کی خبریں 27/2/2016

Kasur

Kasur

ڈکیتی، رابری، کار چوری اور نا جائز اسلحہ کی71سے زائد وارداتوں میں ملوث دو خطرناک ڈاکو عبدالجبار عرف جباری اور ذاکر عرف رزاق دوران پولیس مقابلہ اپنے ہی ساتھی ڈاکوئو ں کی فائرنگ سے ہلاک۔ڈی پی اوقصور
قصور (محمد عمران سلفی سے) ڈی پی اوقصور سید علی ناصررضوی نے بتایا کہ ڈکیتی ، رابری،کار چوری اور اسلحہ ناجائز کی71سے زائد وارداتوں میں ملوث بدنام زمانہ خطرناک دوڈاکو عبدالجبار عرف جباری اور ذاکر عرف رزاق تھانہ الٰہ آباد کے علاقہ کوڑے سیال کے قریب اپنے ہی ساتھی ڈاکوئوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔پولیس پارٹی زیر حراست ڈاکو کے ہمراہ دیگر ساتھیوںکی گرفتاری کے سلسلہ میں کو ڑے سیال لیکر جا رہی تھی کہ ساتھیوں نے فائرنگ کردی ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات ایس ایچ او تھانہ الٰہ آباد محمد نصراللہ بھٹی ہمراہ دیگر ملازمان زیر حراست خطرناک ڈاکوعبدالجبار عرف جباری جو کہ ڈکیتی ،رابری ،چوری اور اسلحہ ناجائز کی15سے زائد وارداتوں میں ملوث تھا کی نشاندہی پر ساتھی ملزمان کی گرفتاری کے سلسلہ میں کوڑے سیال ریڈ کیا تو زیر حراست ڈاکو کے 3کس ساتھیوں نے اپنے ساتھی کو حراست سے چھڑانے کی نیت سے مختلف اطراف سے پولیس پارٹی پر سیدھی فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں زیر حراست ڈاکو عبدالجبار عرف جباری اور اس کا حملہ آور ایک کس ساتھی شدید زخمی ہوگئے پولیس پارٹی نے بھی حق حفاظت خود اختیاری کے تحت فائر کیے۔فائرنگ کا سلسلہ کافی دیر تک جاری رہا لیکن بقایا دو کس ملزمان اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بھاگ جانے میں کامیاب ہوگئے ۔ زخمی ڈاکو ئوںکو تحصیل ہسپتال چونیاں لیجایا جارہا تھا کہ راستہ میں دم توڑ گئے ۔ہلاک ہونے والے دوسرے ڈاکو کی شناخت ذاکر عرف رزاق کے نام سے ہوئی جو 56سے زائد کارچوری کی وارداتوں میںملوث تھا ۔ تھانہ الٰہ آباد پولیس نے فرار ہونے والے2کس ڈاکوئوں کے خلاف مقدمہ درج کر کے گرفتاری کے لیے سپیشل ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
صوبائی سیکرٹری ماحولیات ڈاکٹر اقبال محمد چوہان کا قصور کا دورہ ‘ڈی پی ایس سکول ، ڈی ایچ کیو ہسپتال اور KTWMAکا معائنہ کیا
قصور(محمد عمران سلفی سے)صوبائی سیکرٹری ماحولیات ڈاکٹر اقبال محمد چوہان کا ضلع قصور کا دورہ ‘ڈی پی ایس سکول ، ڈی ایچ کیو ہسپتال اور قصور ٹینری ویسٹ مینجمنٹ ایجنسی کا معائنہ کیا اورتمام معاملات کا جائزہ لیا ۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی سیکرٹری ماحولیات ڈاکٹر اقبال محمد چوہان نے گزشتہ روز ڈی سی او قصور سلمان غنی ، ڈی پی او سید علی ناصر رضوی،اسسٹنٹ کمشنر قصور شاہ رخ نیازی ، ڈی او ماحولیات شیخ فہیم نسیم اور دیگر افسران کے ہمراہ سیکورٹی کیلئے کئے گئے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے ڈی پی ایس سکول اینڈ بلھے شاہ ڈگری کالج کا دورہ کیا اور وہاں پر ایڈمنسٹریٹر ڈی پی ایس محمد جہانگیر چوپڑہ نے سیکورٹی کیلئے کئے گئے انتظامات پر تفصیلاًبریفنگ دی ۔صوبائی سیکرٹری نے سکول کا تفصیلی معائنہ کیا اور پینک بٹن ، سی سی ٹی وی کیمروں ، چار دیواری اور اس پر خار دار تاریں ،وینٹج پوائنٹ اور سیکورٹی کیلئے کئے گئے دیگر انتظامات کو چیک کیا اور انتظامات کو سراہا۔ اس کے بعد سٹی سکول کا دورہ کیا اور وہاں پر سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا اور پرنسپل سکول ہذا کو سیکورٹی مزید بہتر بنانے کیلئے احکامات جاری کئے ۔صوبائی سیکرٹری نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا تفصیلی دورہ کیا اور اس موقع پر ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر مسعود طارق نے بریفنگ دی ۔انہوں نے میڈیکل وارڈ، ہیپا ٹائٹس وارڈ ، ڈائیلسز وارڈ ، ایکسرے روم ،لیبارٹری اور دیگر طبی تنصیبات کا جائزہ لیا اور محکمہ صحت کے افسران کو ہدایت کی کہ عوام الناس کو زیادہ سے زیادہ طبی سہولیات دی جائیں ۔ علاوہ ازیں صوبائی سیکرٹری ماحولیات نے ضلعی افسران کے ہمراہ قصور ٹینری ویسٹ مینجمنٹ ایجنسی کا دورہ کیا اور اس موقع پر پراجیکٹ منیجر جہانزیب ٹیپو نے پلانٹ کے متعلق تفصیلاً بریفنگ دی ۔ جس پر صوبائی سیکرٹری نے حکم دیا کہ نادہندگان ٹینریز مالکان سے ریکوری کو ہر صورت یقینی بنایا جائے تا کہ پلانٹ کے مسلسل آپریشنل میں کسی قسم کی کوئی رکاوٹ نہ آئے اور تمام اخراجات کو پورا کیا جاسکے ۔ اس کے علاوہ انہوں نے ہدایت کی کہ نیا کنسلٹنٹ تعینات کیا جائے اور ایک نیا جدید مشینری سے آراستہ پلانٹ لگانے اور موجودہ پلانٹ کی مینٹیننس کیلئے جلد از جلد پی سی ون تیار کیاجائے۔ قبل ازیں صوبائی سیکرٹری ماحولیات ڈاکٹر اقبال محمد چوہان کو ڈی سی او قصور سلمان غنی نے اپنے آفس میں ٹریٹمنٹ پلانٹ اور سکولوں میں سیکورٹی کے حوالے سے کئے گئے انتظامات بارے تفصیلاً بریفنگ دی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
قصور(محمد عمران سلفی سے)دہشت گرد ملک وقوم کے دشمن ، نیشنل ایکشن پلان پر عمل کیا جائے ،آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور حکومت کی جانب سے ضرب عضب آپریشن کو آخری مراحل میں داخل کرنیکی بھرپور حمائیت کرتے ہیں، ہمارے آبائو اجداد اور سنیوں نے قیام پاکستان کے موقع پر لاتعداد قربانیاں دیں آج ملک کی نظریاتی اور جغرافیائی سرحدوں کو علماء و مشائخ کی قیادت میں دہشتگردی اور لاقانونیت سے پاک کریں گے ،محدث قصوری حضرت پیر مفتی محمدعبداللہ قادری نے پوری زندگی اللہ کے دین کیلئے کام کیا ،آج بھی اولیا اکرام کی تعلیمات پر عمل پیراہوکر پاکستان کو خوشحال ملک بنا یا جاسکتا ہے ان خیالات کا اظہار جماعت اہلسنت پاکستان کے مرکزی ناظم ِ اعلی سید ریاض حسین شاہ ، جانشین محدث علی پوری عالمی مبلغ پیرسید منور حسین شاہ جماعتی ، خطیب ِپاکستان علامہ ملازم حسین ڈوگر، سید فداحسین شاہ حافظ آبادی،علامہ جمالدین بغدادی ، مفتی محمداقبال چشتی ، پیرسید ناظم حسین شاہ ودیگر نے پیر مفتی محمدعبداللہ قادری کے 17ویں سالانہ عرس کی مختلف نشستوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، عرس کی صدارت چیئرمین رویت حلال کمیٹی برطانیہ و سجادہ نشین محدث ِقصوری مبلغ اسلام پیر مفتی اختر علی قادری نے کی ، مقررین نے کہا کہ پیر مفتی محمدعبداللہ قادری کی دین اسلام کیلئے خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گئیں ،انہوں نے درس وتدریس ،تقاریرسمیت ہر میدان میں نبی رحمت ۖ کے افکار اور انکی سنتوں پر عمل کیاآج انکے ہزاروں شاگرد، مریدین اور عقیدت منددنیا کے ہرکونے میں بدامنی اور لاقانونیت کے خاتمے کیلئے عملی کردار ادا کررہے ہیں ، حکومت کے ہر اچھے فیصلوں خصوصا نیشنل ایکشن پلان پر بلا تفریق عمل درامد کرایا جائے تاکہ اولیاء کے فیضان پاکستان کو حقیقی معنوں میں خوشحال اور قائد اعظم محمدعلی جناح کا پاکستان بنایا جاسکے،عرس میں پاکستان کے معروف ثناء خوانون نے نعت خوانی کی آخر میں ملکی سلامتی کیلئے خصوسی دعاء کی گئی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
قصور(محمد عمران سلفی سے)ڈاکٹر شہناز نسیم میڈیکل سپرینڈنٹ ڈسٹرکٹ ہسپتال تعینات ، چارج سنبھال کر کام شروع کردیا، شہریوں کا اظہار مسرت، تفصیلات کیمطابق حکومت پنجاب نے ڈسٹرکٹ ہسپتال کے کرپٹ اور نااہل سابق ایم ایس ڈاکٹر مظفراقبال کی جگہ لاہور سے ڈاکٹر شہناز نسیم کومیڈیکل سپرینڈنٹ ڈسٹرکٹ ہسپتال تعینات کردیا ہے ،جنہوں نے باقاعدہ طور پر اعلی حکام کے سخت ترین حکم پر فوری چارج سنبھال کرکام شروع کردیا ہے ، دوسری جانب سابق ایم ایس ڈاکٹر مظفراقبال بدستور ہسپتال میں موجود رہا اور آخری روز بھی کلرک اشرف چٹا کے ذریعے دیہاڑی لگانے سے باز نہ آیا ، سیکرٹری اور ڈی سی او سلمان غنی کے اچانک وزٹ کے موقع پر بھی منت سماجت میں مصروف رہا کہ مجھے ہی یہاں رہنے دیا جائے مگر وزیراعلی پنجاب کی جانب سے ادویات ،انسولین اور طبعی سہولیات کے فقدان اور پور ایڈمنسٹریشن ، مریضوں اور شہریوں سے ناروا سلوک کی بناء پر معطل کئے جانے کے بعد اسکے تمام رفقاء کرپٹ کلرک اشرف چٹا اور دواساز حکیم عبدالقیوم نے بھی اس سے منہ موڑ لیا اور جلد گھروں کو بھاگ گئے اور نئی ایم ایس کی سفارشیں ڈھونڈناشروع کردی ہیں ،دوسری جانب نئی تعینات میڈیکل سپرینڈنٹ ڈسٹرکٹ ہسپتال ڈاکٹر شہناز نسیم نے کہا کہ اب یہاں عملی کام ہوگا ہسپتال کی حالت سب کے سامنے ہے، ڈی سی او اور اعلی حکام کی سرپرستی میں شہریوں کو بھرپور ریلیف اور تمام طبی سہولیات فراہم کی جائیں گئیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
قصور(محمد عمران سلفی سے)قصور اور اس کے گردونواح میں چوری اور ڈکیتی کی مختلف وارداتوں میں شہری نقدی،موبائل فون ،موٹر سائیکل اور دیگر قیمتی اشیا ء سے محروم ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق بھٹہ سوہن دین کا رہائشی محمد عرفان اپنے دوست فیصل کے ہمراہ موٹر سائیکل پر لاہور سے قصور کی طرف جارہے تھے جب روہی نالہ اقبال نگر بھلو سٹاپ کے قریب پہنچے توڈاکوئوں نے گن پوائنٹ پر روک کر 3 لاکھ 77 ہزار روپے نقدی ،موبائل فون اور دیگر قیمتی اشیاء چھین لیں اور فرار ہوگئے،کوٹ پھولا سنگھ کے رہائشی جاوید اقبال نے اپنی موٹر سائیکل سول ہسپتال پتو کی کے باہر کھڑی کی،جب تھوڑی دیر بعد واپس آیا توموٹر سائیکل غائب تھی،جسے نامعلوم چو ر چوری کرکے لے گئے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
قصور(محمد عمران سلفی سے)جاگو والا چک نمبر4 پتوکی میںموٹر سائیکل اور رکشہ میں تصادم کے نتیجہ میں ایک شہری جاں بحق ،دوسرا زخمی ،تفصیلات کے مطابق ویرم چک نمبر 4 کا رہائشی محمد سرور موٹر سائیکل پر چونیاں سے پتوکی جارہاتھاجب جاگو والا کے قریب پہنچا تومخالف سمت سے آنے والے مسافر رکشہ کے ساتھ ٹکرا کر موٹر سائیکل سے نیچے گر کر شدید زخمی ہوگیا،اسے طبی امداد کے لیے ہسپتال لے جایا جارہا تھا لیکن زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا،حادثہ کے نتیجے میں رکشہ ڈرائیورامرودی خاں بھی شدید زخمی ہوگیا جسے ہسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے۔پولیس مصروف کارروائی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
قصور(محمد عمران سلفی سے)دہشت گرد ملک وقوم کے دشمن ، نیشنل ایکشن پلان پر عمل کیا جائے ،آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور حکومت کی جانب سے ضرب عضب آپریشن کو آخری مراحل میں داخل کرنیکی بھرپور حمائیت کرتے ہیں، ہمارے آبائو اجداد اور اہل سنت نے قیام پاکستان کے موقع پر لاتعداد قربانیاں دیں آج ملک کی نظریاتی اور جغرافیائی سرحدوں کو علماء و مشائخ کی قیادت میں دہشتگردی اور لاقانونیت سے پاک کریں گے ،محدث قصوری حضرت پیر مفتی محمدعبداللہ قادری نے پوری زندگی اللہ کے دین کیلئے کام کیا ،آج بھی اولیا اکرام کی تعلیمات پر عمل پیراہوکر پاکستان کو خوشحال ملک بنا یا جاسکتا ہے ان خیالات کا اظہار جماعت اہلسنت پاکستان کے مرکزی ناظم ِ اعلی سید ریاض حسین شاہ ، جانشین محدث علی پوری عالمی مبلغ پیرسید منور حسین شاہ جماعتی ، خطیب ِپاکستان علامہ ملازم حسین ڈوگر، سید فداحسین شاہ حافظ آبادی،علامہ جمالدین بغدادی ، مفتی محمداقبال چشتی ، پیرسید ناظم حسین شاہ ودیگر نے پیر مفتی محمدعبداللہ قادری کے 17ویں سالانہ عرس کی مختلف نشستوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، عرس کی صدارت چیئرمین رویت حلال کمیٹی برطانیہ و سجادہ نشین محدث ِقصوری مبلغ اسلام پیر مفتی اختر علی قادری نے کی ، مقررین نے کہا کہ پیر مفتی محمدعبداللہ قادری کی دین اسلام کیلئے خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گئیں ،انہوں نے درس وتدریس ،تقاریرسمیت ہر میدان میں نبی رحمت ۖ کے افکار اور انکی سنتوں پر عمل کیاآج انکے ہزاروں شاگرد، مریدین اور عقیدت منددنیا کے ہرکونے میں بدامنی اور لاقانونیت کے خاتمے کیلئے عملی کردار ادا کررہے ہیں ، حکومت کے ہر اچھے فیصلوں خصوصا نیشنل ایکشن پلان پر بلا تفریق عمل درامد کرایا جائے تاکہ اولیاء کے فیضان پاکستان کو حقیقی معنوں میں خوشحال اور قائد اعظم محمدعلی جناح کا پاکستان بنایا جاسکے،عرس میں پاکستان کے معروف ثناء خوانون نے نعت خوانی کی آخر میں ملکی سلامتی کیلئے خصوسی دعاء کی گئی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
قصور(محمد عمران سلفی سے)تھانہ کھڈیاں پولیس کا پتنگ بازوں اور پتنگ سازوں کے خلاف کریک ڈائون ،2085 پتنگیں اوربھاری مقدار میںڈور برآمد کر کے ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمات درج کرلیے گئے ۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی اوقصور سید علی ناصر رضوی کی خصو صی ہدایات اور ڈی ایس پی سٹی محمد اکرام خاں کی زیر نگرانی ایس ایچ او کھڈیاں محمد ادریس چدھڑ ،ASIمحمد شریف ،ASI محمد اشفاق معہ دیگر ملازمان پر مشتمل ٹیم نے تھانہ کھڈیاں کے مختلف مقامات پر ریڈ کر کے 5ملزمان عبدالعزیز،محمد حسین ،وہاب ،ذوالفقار اور محبوب کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضہ سے 2085پتنگیں ،کیمیکل ڈور31چرخیاں،خام دھاگہ برائے تیاری ڈور 38کونیں،68خالی چرخیاں ،کیمیکل 2گیلن اور 2عدد ڈور بنانے والی مشینیں برآمد کرلی ہیں۔ڈی پی او قصور سید علی ناصر رضوی نے ایک پیغام میں کہا کہ پتنگ بازی ایک خونی کھیل ہے جو کوئی شخص اڑانے یا بنانے میں ملوث پایا گیا تو اس کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی ۔اور اگر کسی کا بچہ ایسے فعل کا مرتکب ہوا تو اس کے والد کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
قصور(محمد عمران سلفی سے)ڈاکٹر شہناز نسیم میڈیکل سپرینڈنٹ ڈسٹرکٹ ہسپتال تعینات ، چارج سنبھال کر کام شروع کردیا، شہریوں کا اظہار مسرت، تفصیلات کیمطابق حکومت پنجاب نے ڈسٹرکٹ ہسپتال کے کرپٹ اور نااہل سابق ایم ایس ڈاکٹر مظفراقبال کی جگہ لاہور سے ڈاکٹر شہناز نسیم کومیڈیکل سپرینڈنٹ ڈسٹرکٹ ہسپتال تعینات کردیا ہے ،جنہوں نے باقاعدہ طور پر اعلی حکام کے سخت ترین حکم پر فوری چارج سنبھال کرکام شروع کردیا ہے ، دوسری جانب سابق ایم ایس ڈاکٹر مظفراقبال بدستور ہسپتال میں موجود رہا اور آخری روز بھی کلرک اشرف چٹا کے ذریعے دیہاڑی لگانے سے باز نہ آیا ، سیکرٹری اور ڈی سی او سلمان غنی کے اچانک وزٹ کے موقع پر بھی منت سماجت میں مصروف رہا کہ مجھے ہی یہاں رہنے دیا جائے مگر وزیراعلی پنجاب کی جانب سے ادویات ،انسولین اور طبعی سہولیات کے فقدان اور پور ایڈمنسٹریشن ، مریضوں اور شہریوں سے ناروا سلوک کی بناء پر معطل کئے جانے کے بعد اسکے تمام رفقاء کرپٹ کلرک اشرف چٹا اور دواساز حکیم عبدالقیوم نے بھی اس سے منہ موڑ لیا اور جلد گھروں کو بھاگ گئے اور نئی ایم ایس کی سفارشیں ڈھونڈناشروع کردی ہیں ،دوسری جانب نئی تعینات میڈیکل سپرینڈنٹ ڈسٹرکٹ ہسپتال ڈاکٹر شہناز نسیم نے کہا کہ اب یہاں عملی کام ہوگا ہسپتال کی حالت سب کے سامنے ہے، ڈی سی او اور اعلی حکام کی سرپرستی میں شہریوں کو بھرپور ریلیف اور تمام طبی سہولیات فراہم کی جائیں گئیں۔

Kasur

Kasur

Kasur

Kasur

Kasur

Kasur

محمد عمران سلفی صدر پریس کلب للیانی(رجسٹرڈ)