خیرپور ناتھن شاہ میں چہلم امام حسین علیہ السلام کا مرکزی ماتمی جلوس علمدار چوک سے برآمد

Matmi Jaloos

Matmi Jaloos

خیرپور ناتھن شاہ ( فیاض جعفری) خیرپور ناتھن شاہ میں چہلم امام حسین علیہ السلام کے موقعے پر مجالس عزا کا سلسلہ جاری ہے۔انجمن جعفریہ کے زیر احتمام ہونے والی مجلس عزا کے بعد مرکزی ماتمی جلوس علمدار چوک سے شبیھ ذوالجناح کے ساتھ مرکزی ماتمی جلوس برآمدہو ا۔ماتمی جلوس میں شریک ہزاروں عزاداران حسین سینہ زنی اور زنجیر زنی کرتے ہوئے شہدائے کربلا کو پرسہ پیش کیا۔

اس موقعے پر پولیس اور رینجرز کی جانب سے سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتتظامات کیے گئے ۔امام بارگاہوں اورماتمی جلوسوں کے راستوں پر پولیس اور رینجرز کے 300 اہلکار تعینات کیے گئے ۔ مرکزی ماتمی جلوس اپنے روایتی راستوں سے ہوتا ہوا شام غریباں چوک پہنچا جہاں پر شام غریباں سے علامہ سید قمر عباس نقوی، علامہ مہدی رضا، مولانا عمران علی اور دیگر علما ئے کرام خطاب کیا۔جس کے بعد مرکزی ماتمی جلوس اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا سید ناتھن شاہ درگاہ پر پرسہ دینے کے بعد واپس مرکزی امام بارگاہ میں اختتام پذیر ہوا۔

چہلم شہدائے کربلا کے موقعے پر چھوٹے بڑے علاقوں میں سیبیلیں اور لنگر نیاز بہی تقسیم کیے جارہے ہیں۔ماتمی جلوس برآمد ہونے سے قبل نماز ظہرین باجماعت ادا کی جائے گی۔چہلم کے موقعے پر ضلعی انتظامیاں کی طرف سے خیرپور ناتھن شاہ کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے۔سکیورٹی خدشات کے پیش نظر موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی اور جب کہ موبائل فون سروس بہی بند ہے۔دوسری طرف ممکنہ دہشتگردی کے خطرات کے پیش نظر اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر کہ تمام ڈاکٹرز کی چھٹیاں منسوخ کردی گئیں۔