ہخیرپور ناتھن شاہ میں وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ کی آمد

Qaim Ali Shah

Qaim Ali Shah

خیرپور ناتھن شاہ (فیاض جعفری) سربرا ہخیرپور ناتھن شاہ میں وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ کی آمد، سکیورٹی کے سخت انتظامات، شہر کے داخلی اور خارجی راستے سیل ۔سائیں سرکار کی جانب سے پارٹی رہنماؤں اور عوام کی اپیلیں بہی مسترد ۔اور جب کہ جلسے میں سائیں نیند کے بہی مزے لیتے رہے۔

خیرپور ناتھن شاہ کے قریب خانپور جونیجو میں پیپلز پارٹی کے رہنما انجنئیر عبدالعزیز جونیجو کی رہاشگاہ پر عوامی جلسے سے وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کے حالات اب بہتر ہیں۔سندھ بھر میں امن امان متعلق کوششیں جاری ہیں۔ خیرپور ناتھن شاہ کی عوام نے جنرل ضیاء الحق کی آمد پر ان سے جو حشر کیا تھا کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے عوامی خدمات سرانجام دے کر لوگوں کے دلوں میں جگھ بنا لی ہے۔

2013 کے عام اتنخابات میں 14 جماعتیں بہی ایک ہوکر پیپلز پارٹی کو کچھ نہ کر سکیں تو اب کیا فرق پڑیگا۔ عوام کی طرف سے رد کئے گئے سیاسی شخصیات کا گرینڈ الائنس بننے سے پیپلز پارٹی پر کوئی بہی فرق نہیں پڑے گا۔سائیں سرکار نے کہا کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں لوگ اس وقت آزاد ہیں اور لوگ بغیر کسی خوف کے اپنی زندگی اچھے طریقے سے گذار رہے ہیں۔ کراچی میں رہنے والے دہشتگردوں کو ان کے انجام تک پہنچائینگے۔ اور کچے مین رہنے والے ڈاکوں اور لٹیروں کو بہی تلاش کر کہ انہیں اپنے انجام تک پہنچا یا ہے۔

وزیر علیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کا کہنا تھا کہ گذشتہ عام انتخابات میں پیپلز پارٹی کے مد مقابل 14 جماعتوں نے حصہ لیا پھر بہی انہیں کچھ حاصل نہیں ہوا۔تو اب گرینڈ الائنس بنانے والوں کو شاید پتا نہیں کہ عوام پیپلز پارٹی کے ساتھ ہے۔عوام شہید بیبی بینظیر بھٹو اور شہید ذوالفقار علی بھٹو سے محبت کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ خیرپور ناتھن شاہ کی عوام بہادر عوام ہے۔ اپنے حقوق کے لیے لڑنے والے لوگ یہاں رہائش پذیر ہیں۔وفاقی حکومت سے ہمیشہ سندھ کی عوام کو نظر انداز کیا ہے۔وفاق سے جب سندھی لوگون کے لیے روزگار اور نوکریوں کا مطالبہ کرتے ہیں تو وفاق والے سندھی عوام کو سندھ کے لوگوں کو نااہل کہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کا وقار داع پر لگا ہوا ہے۔جس کے لیے سوچنے کی ضرورت ہے۔

انہون نے مزید کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو ملک کے وقار کی بلندی کے لیے ایک ہونا پڑیگا۔اس موقعے پر جلسے سے صوبائی صلاحکار ایم پی اے فیاض علی بٹ، رکن قومی اسیمبلی عمران ظفر لغاری، پ پ رہنما عبدالعزیز جونیجو، ایم پی اے کلثوم چانڈیو اور دیگر رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے خیرپور ناتھن شاہ شہر کے مسائل پر توجہ دلوانے کی اپیل کی مگر سائیں سرکار نے تمام تر اپیلیں مسترد کردی ۔اور جب کہ سائیں قائم علی شاہ نے شہر خیرپور ناتھن شاہ کے لیے کسی بہی اسکیم کا اعلان تک نہیں کیا۔جس کے باعث شہریوں میں مایوسی چھا گئی۔اور جلسے کے دوران سائیں سرکار قائم علی شاہ پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کے دوران خطابات نیند کے بہی بڑے مزے لیتے رہے۔