خیرپور ناتھن شاہ میں ملکیت پر قبضہ ہونے اور معذوری سے تنگ آکر نوجوان کی خودسوزی کی کوشش

Khairpur Nathan Shah

Khairpur Nathan Shah

خیرپور ناتھن شاہ : خیرپور ناتھن شاہ میں ملکیت پر قبضہ ہونے اور معذوری سے تنگ آکر نوجوان کی خودسوزی کی کوشش۔ نوجوان دیدار برڑو نے خود کے اوپر مٹی کا تیل چھڑک کر زندہ جلانے کی کوشش کی۔ متاثر نوجوان کا 40فیصد جسم کا حصہ جھلس گیا۔

نوجوان کو تشویشناک حالت میں خیرپور ناتھن شاہ کی سرکاری ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ متاثر نوجوان نادر برڑو نے بتایا کہ ان کی ماں اور بہن بھائی ان کی ملکیت پر قابض ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں دونوں ٹانگوں سے معذور ہوں اور میری ماں اور میرے بہن بھائی میری معذوری کا فائڈہ اٹھاتے ہوئے میری ملکیت پر قابض ہیں۔

انہوں نے اعلی حکام سے ملکیت پر قبضہ ختم کروانے اور معذوری سے نجات کے لیے علاج کا مطالبہ کیا ہے۔ دوسری طرف معذور نوجوان ہسپتال میں اپنی مدد کے لیے چیکہتااور چلاتا رہا۔

03152515800