عمران خان کی کردار کشی سے کرپشن کا پیسہ ہضم نہیں کیا جاسکتا حاجی سیف اللہ قصوری

haji Saifullah Kasuri

haji Saifullah Kasuri

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) عمران خان کی کردار کشی سے کرپشن کا پیسہ ہضم نہیں کیا جاسکتا اور نہ ہی کرنے دیا جائے گا، کیونکہ چیرمین پاکستان تحریک انصاف عمر ان خان عوام اور ملک کے مفادات کی آواز اور پاکستان تحریک انصاف اس ملک کی محافظ ہے ، پاکستان کا سب سے بڑا جو مسلہ کرپٹ حکمران ہیں جن کی وجہ سے ملک کا ہر ادارہ کرپشن کی نظر ہے ،پاکستان میں کرپشن بڑھتی ہی جا رہی ہے۔

جب حکمران ہی کرپٹ ہوں تو اداروں کو کیسے ٹھیک کیا جا سکتا ہے ، اس لیے سب سے پہلے حکمرانوں کا احتساب ہونا چاہئے جو صرف پاکستان تحریک انصاف کی حکومت میں ہی ممکن ہے ، ان خیالات کا اظہار سنیئر رہنما و ضلعی میڈیا کوآرڈینیٹر حاجی سیف اللہ قصوری نے اپنے ایک بیان میں کیا، انہوں نے مزید کہا کہ ہماری جدوجہد کرپٹ عناصر اور موروثی سیاست کے حوالے سے ہے کسی بھی سطح پر منجمند نہیں ہوئی۔

بلکہ اس جدوجہد سے عوام میں مزید شعور بیدار ہو رہا ہے جو پاکستان تحریک انصاف کی کامیابی ہے ،ملک پر مسلط چند خاندانوں کی اجارہ داری کے نیٹ ورک کو توڑے بغیر ملک ترقیاتی اہداف حاصل نہیں کرسکتا۔ قرضہ خوروں اوربے دریغ عوام کے و سائل لوٹنے والوں کے احتساب سے ہی عوام خوشحال ہو سکتی ہے،حاجی سیف اللہ قصوری نے مزید کہا کہ پاناما لیکس اور سوئس اکاونٹس ازخودکرپشن کے ثبوت ہیں۔

عوامی پیسہ لوٹ کرجائیدادیں بنانے والے حکمران کرپٹ ہیںاس لئے اپنی کرپشن کو چھپانے کے لئے عمران خان پر الزام تراشی کی جارہی ہے ،موجودہ حکومت کااصلی منشورپاکستان میں غربت کا نہیں غریب کا خاتمہ کرنا ہے کیونکہ موجودہ حکومت عوام کے ووٹوں سے نہیں بلٹ بکس کے ڈبوں سے بنی ہے۔