چھریاں اور بغدے مہنگے , جانور ذبح‌کرنے کے بھی ریٹ بڑھ گئے

Knives

Knives

لاہور (جیوڈیسک) عیدالاضحیٰ کی آ مد کے سا تھ ہی قصابوں نے قربانی کے جانور ذبح کر نے کی ایڈوانس بکنگ شروع کر دی اور جانور بنانے کی اجرت بھی بڑھا دی ہے، موقع سے فائدہ اٹھاتے ہو ئے موسمی قصاب بھی میدان میں آگئے، دوسری طرف چھریا ں بغدے وغیرہ بھی مہنگے کر دئیے گئے ہیں ۔تفصیل کے مطا بق قصا ب عید کے پہلے روز بکر ا ذبح کر نے کا معاوضہ 3500 سے 4 ہزار، دوسرے اور تیسرے روز کا 3 ہزار سے 35 سومانگ رہے ہیں۔ گائے اور بیل ذبح کر نے کا معاوضہ پہلے روز 11 ہزار سے 14 جبکہ دوسرے اور تیسرے روز کے لئے 9 ہزار سے 11 ہزار تک ما نگ رہے ہیں۔

اسی طر ح کئی موسمی قصا ب بھی میدا ن میں آ گئے ہیں جو گھرو ں میں جاکر ایڈوانس بکنگ کر رہے ہیں اور ان کا معاوضہ اصل قصاب سے کم ہے۔ چھر یا ں اور بغدے تیز کر نے والو ں کی دکانوں پر بھی رش بڑ ھ گیا ہے۔ بغدہ 6سو سے 1500 جبکہ چھر ی 250 سے 500 روپے تک فروخت ہو رہی ہے۔ اسی طر ح عا م لکڑی کی مڈ ھی 300 سے 800 روپے تک مل رہی ہے۔ چھری تیز کر نے کے نرخ 40 سے 80 جبکہ بغدے کے 100 سے 250 وصول کئے جا رہے ہیں۔