ضلع کورنگی کی حدود میں شاہراہوں پر مٹی و ملبہ اور بلڈنگ میٹریل پھنکنے والوں کے خلاف میونسپل قوانین کے تحت کاروائی کا اعلان

 SHAH FAISAL ZONE DMC KORANGI KARACHI

SHAH FAISAL ZONE DMC KORANGI KARACHI

کراچی : عوامی شکایات پر ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی غلام رسول نے ضلع کورنگی کی حدود میں گلیوں ،محلوں اور شاہراہوں و فٹ پاتھوں پر کوڑا کرکٹ ،مٹی ،ملبہ اور بلڈنگ میٹریل پھنکنے والوں کے خلاف میونسل قوانین کے تحت کاروائی عمل میں لانے کا اعلان ،عوامی سہولت کی راہ میں کسی بھی قسم کی رکاوٹ برداشت نہیں کروں گا ذمہ دار افسران و عملے کو صفائی وستھرائی اور علاقائی سطح پر بلدیاتی انتظامات بہتر بنا نے کی ہدایت ان خیالات کا اظہار ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی غلام رسول نے ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز بلدیہ کورنگی رفیق شیخ کے ہمراہ شاہ فیصل ،کورنگی اور لانڈھی زونز کا تفصیلی دورہ کرکے صفائی وستھرائی سمیت دیگر بلدیاتی انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر انہوں نے مختلف علاقوں میں بلدیہ کورنگی کی جانب سے گلیوں اور محلوں کی سڑکوں سے مٹی اور ملبے کے ڈھیروں کو اُٹھا کر ٹھکانے لگا نے کے انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے کہاکہ سڑکوں اور فٹ پاتھوں پر مٹی و ملبہ اور بلڈنگ میٹریل پھینک کر عوامی سہولت کی راہ میں رکاوٹ بننے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے۔

عوام کو درپیش مشکلات سے چھٹکارہ دلا ئی جاسکے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی غلام رسول نے محکمہ ہیلتھ سروسز سمیت تمام محکموں کو ہدایت کی کہ وہ صفائی وستھرائی روشنی کے انتظامات کی بہتری سمیت دیگر بلدیاتی مسائل سے عوام کو نجات دلا نے کے لئے تمام تر محکمانہ کاوشوں کو بروئے کار لائیں غیر قانونی اقدام کے ذریعے بلدیاتی انتظامات رخنہ ڈالنے والوں کی روک تھام اور مسائل کے خاتمے کے لئے علاقائی نگرانی کا موثر نظام قائم کیا جائے انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ ضلع کورنگی میں صحت مند ماحول کے قیام میں رکاوٹ بننے والوں کا محاسبہ کریں تاکہ باہمی تعاون کے ذریعے ضلع کورنگی میں صاف ستھرا اور صحت مند ماھول کا قیام ممکن بنا یا جاسکے ۔